1 ۱۔۔اَور ایسا ہُؤا کہ سال کے شروع(موسم بہار میں) بادشاہوں کے جنگی خرُوج کے وقت یوآبؔ فوج بلکہ زبردست لشکر جمع کر کے لےگیا۔ اَور بنی عمّوؔن کا مُلک برباد کِیا۔ اَور آ کر رؔبہّ کو گھیر لِیا۔لیکن واود یروشلیم میں ہی رہا۔ تو یوآب نے ربہ کو لے لیا۔ اَور اُسے ڈھا دِیا۔ 2 ۲۔۔اَور داؔؤد نے مِلکؔوم کا تاج اُس کے سر پر سے اُتارا۔ 120 کلو گرام سونے کے وزن کے برابر تھا۔ اَور اُس میں قیمتی پتّھر لگا ہُؤا تھا۔ اَور وہ داؔؤد کے سر پر رکھّا گیا۔ اَور اُس نے شہر میں بُہت سا لُوٹ کا مال نِکالا۔ 3 ۳۔۔اَور اُس نے وہاں کے لوگوں کو باہر نِکال دِیا۔ اَور اُنہیں آروں اَور لوہے کے ہینگوں اَور کُلہاڑوں کے کام پر لگایا۔ اَور داؤد نے ایسا ہی بنی عمّوؔن کے سب شہروں سے کِیا۔ تب داؔؤد اَور تمام لوگ یرُوشلِیؔم کو واپس آئے۔ 4 ۴۔۔اِس کے بعد ایسا ہُؤا۔ کہ جازِؔر میں فسطینیوں سے لڑائی شرُوع ہُوئی۔جس میں سِبکاؔئی حُوشی نے رِفاؔئیم کی اولاد میں سے سفّؔائی کو قتل کِیا۔ تو وہ اُن پر غالب آئے۔ 5 ۵۔۔اَورفلسطینیوںسے پِھر لڑائی ہُوئی۔ جس میں الحاؔنان بِن یاؔعیر نے جُلیاتؔ جتی کے بھائی لحمؔی کو قتل کِیا۔ جس کے نیزے کا دَستَہ جُلاہے کے شہتیر کی طرح تھا۔ 6 ۶۔۔اَور جَتؔ میں بھی ایک لڑائی ہُوئی۔ وہاں ایک لمبے قد والا آدمی تھا۔ جس کی چوبیس اُنگلیاں تھیں۔ یعنی ہاتھوں میں چھ چھ اَور پاؤں میں چھ چھ۔ اَور وہ بھی رِفاؔئیم کی اولاد میں سے تھا۔ 7 ۷۔۔اُس نے اِسرؔائیل کو ملامت کی تو داؔؤد کے بھائی شمؔہّ کے بیٹے یوناتاؔن نے اُسے قتل کِیا۔ 8 ۸۔۔یہ جَتؔ میں رِفاؔئیم کی اولاد تھے۔ وہ داؔؤد اَور اُس کے خادِموں کے ہاتھ سے مارے گئے۔