1 ۱۔۔اَور بعد اُس کے ایسا ہُؤا ۔ کہ بنی عمّوؔن کا بادشاہ ناحاؔش مَر گیا۔ اَور اُس کا بیٹا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔ 2 ۲۔۔تو داؔؤد نے کہا کہ مَیں حانُوؔن بِں ناحاشؔ پر مہربانی کرُوں گا۔ کیونکہ اُس کے باپ نے مُجھ پر مہربانی کی تھی۔ سو داؔؤد نے قاصِد بھیجے۔ کہ اُسے اُس کے بات کی مَوت کی بابت تسلّی دیں۔ تب داؔؤد کے خادِم بنی عمّوؔن کے مُلک میں حانُوؔن کے پاس آئے۔ کہ اُسے تسلّی دیں۔ 3 ۳۔۔تب بنی عمّوؔن کے رئیسوں نے حانُوؔن سے کہا۔ کیا تیری سمجھ میں داؔؤد تیرے باپ کی عِزّت کرتا معلُوم ہوتا ہَے۔ کہ اُس نے تیرے پاس تسلّی دینے والے بھیجے؟ کیا اُس کے خادِم اِس لئے تیرے پاس نہیں آئے؟ کہ مُلک کی بابت دریافت کریں۔ اُسے اُٹ دیں اَور جاسُوسی کریں۔ 4 ۴۔۔تب حانُوؔن نے داؔؤد کے خادِموں کے سروں اَور داڑھیوں کو مُونڈا۔ اَوراُن کی پوشاک کوپیٹھ کے درمیان سے کاٹ ڈالی۔ اَور اُنہیں روانہ کِیا۔ 5 ۵۔۔تب داؔؤد کے پاس کِسی نے آکر اُن آدمیوں کے حال کی بابت خبر دی۔ تو اُس نے اُن کی مُلاقات کے لئے لوگ بھیجے۔ کیونکہ وہ آدمی نہایت شرمِندہ تھے۔ اَور بادشاہ نے کہا۔ کہ تُم یریؔحو میں ٹھہرو۔ جب تک کہ تُمہاری داڑھیاں اُگ نہ آئیں۔ تب تُم واپس آؤ۔ 6 ۶۔۔جب بنی عمّؔون نے دیکھا۔ کہ وہ داؔؤد کے نزدِیک قابِل نفرت ہُوئے ۔ تو حانُوؔن اَور بنی عمّؔون نے چاندی کے ایک ہزار قنِطار بھیجے۔ ۔ تاکہ اَراؔم نہرائم اَور مِکعؔہ کے اَراؔم اَور صُوؔبہ سے رتھ اَور سَوار اپنے لئے اُجرت پر لیں۔ 7 ۷۔۔تو اُنہوں نے اپنے لئے بتیس ہزار رتھ اَور مَکؔعہ کے بادشاہ اَور اُس کے لوگوں کو اُجرت پر لِیا۔ تو وہ آئے۔ اَور میدؔبا کے مُقابِل اُتر پڑے۔ اور بنی عمّؔون اپنے شہروں سے اِکٹھے ہُوئے۔ اَور لڑائی کے لئے آئے۔ 8 ۸۔۔جب داؔؤد کو خبر ہُوئی۔ تو اُس نے یوآبؔ اَور بَہادُروں کےتمام لشکرکو بھیجا۔ 9 ۹۔۔تب بنی عمّؔون باہر نِکلے اَور شہر کے مدَخِل کےپاس لڑائی کے لئے صف آرأ ہُوئے۔ اَور جو بادشاہ آئے تھے وہ میدان میں ایک طرف کو تھے۔ 10 ۱۰۔۔اَور یوآبؔ نے دیکھا۔ کہ اُس کے آگے اَور پیچھے لڑائی کی ترتیب دی گئی ہَے۔ اُس نے اِسرؔائیل کے تمام مُنتخب آدمیوں سے لوگ چُنے اَور اُن کی اَرامیوؔں کے مُقابِل صف باندھی۔ 11 ۱۱۔۔اَور باقی لوگوں کو اُس نے اپنے بھائی ابی شاؔئی کے ماتحِت کِیا۔ تو وہ بنی عَمّؔون کے سامنے صف آرأ ہُوئے۔ 12 ۱۲۔۔اَور کہا۔ کہ اگر اَراؔمی مُجھ پر غلبہ کریں تو تُو میرے مدد کرنا۔ اَور اگر بنی عمّونؔ تُجھ پر غلبہ کریں تو مَیں تیری مدد کُروں گا۔ 13 ۱۳۔۔پس دلیر ہو اَور ہم اپنی قوم کے لئے اَور اپنے خُدا کے شہروں کے لئے مَردانگی کریں۔ اَور خُداوند وہ کرے جو اُس کی نِگاہ میں اچھّا ہَے۔ 14 ۱۴۔۔تب یوآبؔ اَور وہ لوگ جو اُس کے ساتھ تھے اَرامیوؔں کے مُقابِل لڑائی کرنے کو آگے بڑھے اَور وہ اُس کے سامنے سے بھاگ نِکلے۔ 15 ۱۵۔۔جب بنی عمّوؔن نے دیکھا۔ کہ اَراؔمی بھاگ نِکلے۔ تو وہ بھی اُس کے بھائی اَبی شاؔئی کے سامنے سے بھاگ نِکلے اَور شہر میں گُھسے۔ اَور یوآبؔ یرُوشلیِؔم کو واپس آیا۔ 16 ۱۶۔۔جب اَرامیؔوں نے دیکھا ۔ کہ اُنہوں نے اِسرؔائیل سے شِکسَت پائی۔ تو اُنہوں نے قاصِد بھیجے۔ اَور دریا کے پار کے اَرامیؔوں کو لے آئے۔ اَور ہَدَد عاؔزِر کے لشکر کا سردار شوؔفک اُن کا پیش رو تھا۔ 17 ۱۷۔۔اَورداؔؤد کو خبر دی گئی۔ تو اُس نے تمام اِسرؔائیل کو جمع کِیا۔ اَور یردن پار ہو کر اُن کے مُقابِل ہُؤا۔ اَور داؔؤد نے اَرامیؔوں کے ساتھ لڑائی کرنے کے لئے صف باندھی۔ اَور وہ اُس سے لڑے۔ 18 ۱۸۔۔تب اَرامؔی اِسرؔائیل کے سامنے سے بھاگے۔ اَور داؔؤد نے اَرامیؔوں کی سات ہزار رتھ اَور چالیس ہزار پِیادے ہلاک کئے۔ اَور لشکر کے سردار شوفؔک کو قتل کِیا۔ 19 ۱۹۔۔جب ہَدَ عاؔزِر کے خادِموں نے دیکھا۔ کہ اُنہوں نے اِسرؔائیل کے سامنے سے شِکسَت کھائی ہے۔ تو داؔؤد کے ساتھ صُلح کر لی اَور اُس کے خدمت گُزار ہو گئے۔ اَور اَرامیؔوں نے بنی عمّؔون کی پھِر مدد کرنی نہ چاہی۔