1 ۱۔۔اَور اِس کے بعد ایسا ہُؤا کہ داؔؤد نے فِلسطیِنیوں کو مارا اَور اُنہیں مغلُوب کِیا۔ اَور فِلسطیِنیوں کے ہاتھ سے جَتؔ اَور اُس کے قصبوں کو لے لِیا۔ 2 ۲۔۔اَور اُس نے موآبیؔوں کو مارا۔ تو ماآبیؔ داؔؤد کے خادِم بنے اَور وہ خراج ادا کرنے لگے۔ 3 ۳۔۔اَور داؔؤد نے حماتؔ کی طرف صُوبؔہ کے بادشاہ ہَدَد عاؔزِر کو مارا۔ جس وقت کہ وہ اپنی سَلطنَت دریائے فُراتؔ تک بڑھانے کے لئے گیا تھا۔ 4 ۴۔۔اَور داؔؤد نے اُس سے ایک ہزار رتھیّں اَور سات ہزار سَوار اَور بیس ہزار پِیادے پکڑے۔ اَور سب گاڑیوں کےگھوڑوں کو لنگڑا کِیا۔ اَور اُن میں سے اُس نے سَو رتھیں اپنے لئے بچائے رکھّا۔ 5 ۵۔۔اَور دَمِشؔق اَور اَرامؔی صوؔبہ کے بادشاہ ہَدَد عاؔزِر کی مدد کو آئے۔ اَور داؔؤد نے اَرامیوؔں میں سے بائیس ہزار آدمی قتل کِئے 6 ۶۔۔اَور داؔؤد نے دَمِشقؔ کے اَراؔم میں نِگہبان فوج بٹھائی۔ تو اَرامی داؔؤد کے خدمت گُزار بنے اَور وہ خراج ادا کرنے لگے۔ اَور خُداوند نے داؔؤد کی جہاں کہیں کہ وہ گیا۔ حِفاظت کی۔ 7 ۷۔۔اَور داؔؤد نے ہَدَد عاؔزِر کے مُلازِموں کی سُونے کی ڈھالیں لے لیں۔ اَور اُنہیں یرُو شلیِؔم میں لایا۔ 8 ۸۔۔ اَور داؔؤد نے ہَدَعاؔزِر کے شہروں طِجَؔت اَور کُوؔن سے بُہت سا پِیتل لِیا۔ جس سے سُلیمان نے پِیتل کا حوض (بُحیرہ کہلاتا تھا۔)اَور ستُون اَور پیِتل کے برتن بنائے۔ 9 ۹۔۔اَور حماتؔ کے بادشاہ توعُؔو نے سُنا۔ کہ داؔؤد نے صُوبؔہ کے بادشاہ ہَدَد عاؔزِر کی تمام فوج کو شِکسَت دی۔ 10 ۱۰۔۔تو اُس نے اپنے بیٹے بدوراؔم کو داؔؤد بادشاہ کے پاس بھیجا۔ کہ اُسے سلام کہے اَور مُبارَک باد دے۔ کہ اُس نے ہَدَد عاؔزِر سے جنگ کر کے اُسے شِکسَت دی۔ کیونکہ ہَدَد عازِؔر تو عُؔو سے لڑائیاں کرتا تھا۔ اَور ہدوراؔم کے ساتھ سونے اَور چاندی اَور پِیتل کے برتن تھے ۔ 11 ۱۱۔۔اَور داؔؤد بادشاہ نے اُنہیں بھی مع اُس چاندی اَور سونےکے خُداوند کو مخصُوص کِیا جو اُس نے تمام قوموں اِدومیوؔں اَور موآبیؔوں اَور بنی عمّون اَور فِلسطیِنیوں اَور عما لیِقؔیوں سے لِیا۔ 12 ۱۲۔۔اَور ابی شاؔئی بِن صَرُوؔیہ نے وادی نمک میں اِدومیؔوں میں سے اَٹھارہ ہزار کو قتل کیا۔ 13 ۱۳۔۔اَور اُن نے اِدوؔم میں نِگہبان فوج بٹھائی۔ سو سب اِدومی داؔؤد کے خدمت گُزار بنے۔ اَور خُداوند نے داؔؤد کی حِفاظت کی جہاں کہیں کہ وہ گیا۔ 14 ۱۴۔۔سو داؔؤد سارے اِسرؔائیل کا بادشاہ ہُؤا۔ اَور اپنے سب لوگوں میں عدل اَور اِنصاف کرتا تھا۔ 15 ۱۵۔۔اَور یوآبؔ بِن صَرُوؔیہ لشکر کا سردار تھا۔ اَور یوشافاؔط بِن اَحیؔ لُود مُورّؔخ تھا۔ 16 ۱۶۔۔اَور صَادوؔق بِن اَحی طوبؔ اَور اَھی مَلکؔ بِن ابی یاتاؔر کاہِن تھے۔ اَور شوشؔا کاتِب تھا۔ 17 ۱۷۔۔اَور بناؔیاہ بِن یویاداؔع کریتیوں ؔ اَور فلیتیوؔں پر تھا۔ اَور داؔؤد کے بیٹے بادشاہ کے پاس اوّل درجہ پر تھے۔