1 ۱۔۔اَور جب داؔؤد اپنے گھر میں رہنے لگا تو اُس نے ناتاؔن نبی سے کہا۔ دیکھ۔ مَیں دِیودار کے گھر میں رہتا ہُوں۔ اَور خُداوند کے عہد کا صندُوق کھالوں کے نیچے ہَے۔ 2 ۲۔۔ناتاؔن نے داؔؤد سے کہا۔ کہ جو کُچھ تیرے دِل میں ہَے تو کر۔ کیونکہ خُدا تیرے ساتھ ہَے۔ 3 ۳۔۔اَور اُسی رات ایسا ہُؤا ۔ کہ خُداوند ناتاؔن سے ہم کلام ہُؤا اَور کہا۔ 4 ۴۔۔جااَور میرے بندے داؔؤد سے کہہ۔ خُداوند یُوں فرماتا ہَے کہ تُو میرے رہنے کے لئے گھر نہ بنائے گا۔ 5 ۵۔۔کیونکہ جس دِن سے کہ مَیں اِسرؔائیل کو نِکال لایا آج کے دِن تک مَیں کِسی گھر میں نہیں رہا ۔ لیکن خَیمہ بہ خَیمہ اَور مَسکِن بہ مَسکِن رہا ہُوں۔ 6 ۶۔۔تمام جگہوں میں جہاں مَیں سارے اِسرؔائیل کے ساتھ گیا۔ کیا مَیں نے کبھی اِسرؔائیل کے قاضِیوں میں سے جِنہیں مَیں نے حُکم کِیا کہ میرے لوگوں کی چوپانی کریں کِسی کوایک بات بھی کہی۔ کہ تُم نے میرے لئے کیوں دِیودار کاگھر نہیں بنایا؟ 7 ۷۔۔پس اَب تُو میرے بندے داؔؤد سے کہہ۔ کہ ربُّ الافاج یُوں فرماتا ہَے ۔ کہ مَیں نے بھیڑ سالے سے بھیڑوں کے پیچھے سے تُجھے چُن لِیا۔ تاکہ تُو میری قوم اِسرؔائیل کا سردار ہو۔ 8 ۸۔۔اَور جہاں کہیں تُو گیا مَیں تیرے ساتھ رہا۔ اَور مَیں نے تیرے سارے دُشمنوں کو تیرے سامنے سے کاٹ ڈالا۔ اَور مَیں تیرا نام دُنیا کے بڑے آدمیوں کے ناموں کی مانند کرُوں گا۔ 9 ۹۔۔ اَور مَیں نے اپنی قوم اِسرؔائیل کے لئے مقام ٹھہرایا اَور وہ وہاں جڑ پکڑے گی۔ اَور وہ وہاں رہے گی اَور بعد اَزاں جُنبِش نہ کھائے گی اَور نہ بَدی کے فرزند پھِر اُسے دُکھ دیں گے۔ ۔ جیسا کہ پہلے ہُؤا۔ 10 ۱۰۔اُس دِں سے کہ مَیں نے قاِضیوں کو اپنی قوم اِسرؔائیل پر برپا کِیا۔ اَور تیرے سب دُشمنوں کو ذلِیل کُروں گا۔ اَور مَیں تُجھے خبر دیتا ہُوں ۔ کہ خُداوند تیرے لئے ایک گھر بنائے گا۔ 11 ۱۱۔۔اَور ایسا ہو گا۔ کہ جب تیرے دِن پُورے ہو جائیں کہ تُو اپنے باپ دادا کے پاس چلا جائے۔ تو مَیں تیرے بعد تیری نسل کو برپا کرُوں گا۔ جو تیرے بیٹوں سے ہو گی اَور اُس کی سَلطنَت کو قائم کرُوں گا۔ 12 ۱۲۔۔وہی میرے لئے گھر بنائے گا۔ اَور مَیں اُس کے تخت کو اَبد تک برقرار رکھُّوں گا۔ 13 ۱۳۔۔مَیں اُس کا باپ ہُوں گا۔ اَور وہ میرا بیٹا ہو گا۔ اَور مَیں اپنی رحمت اُس سے ہٹا نہ لُوں گا۔ جیسا مَیں نے اُسے اُس سے ہٹا لِیا جو تُجھ سے پہلے تھا۔ 14 ۱۴۔۔اَور مَیں اپنے گھر میں اَور اپنی سَلطنَت میں اُسے ہمیشہ تک قیام بخُشوں گا۔ اَور اُس کا تخت اَبد تک قائم رہے گا۔ 15 ۱۵۔۔سو ناتاؔن نے یہ ساری باتیں اَور یہ ساری رُؤیا داؔؤد کو بتائی۔ 16 ۱۶۔۔تب دؔاؤد بادشاہ اندر گیا اَور خُداوند کے سامنے بیٹھا اَور کہا اَے خُداوند خُدا! مَیں کون ہوں اَور میرا گھر کیا ہَے کہ تُو نے مُجھے یہا ں تک پُہنچایا؟۔ 17 ۱۷۔۔مگر یہ اَے خُدا تیر ی نِگاہ میں چھوٹی بات ہُوئی اِس لئے تُو نے اپنے بندے کے گھرانے کی بابت طویل زمانے کا کلام کِیا۔ اَور تُو نے میری طرف نظر کی۔ گویا کہ مَیں بڑے آدمیوں میں سےایک ہُوں۔ اَے خُداوند خُدا! 18 ۱۸۔۔اِس سے زیادہ داؤد تُجھے اَور کِیا کہے۔ جب کہ تُو نے اپنے بندے کو ایسا عزّت دار کِیا۔ اَور اپنے بندے کو جانا۔ 19 ۱۹۔۔اَے خُداوند ۱ تُو نے اپنے بندے کے لئے اپنے دِل کے مُوافِق یہ سارے بڑے کام کئے۔ تاکہ تیرے سب بڑے کام جانے جائیں۔ 20 ۲۰۔۔اَے خُداوند۱ تیر ی مانند کوئی نہیں۔ اَور اُس سب کے مُطابِق جو ہم نے اپنے کانوں سے سُنا تیرے سِوا کوئی خُدا نہیں۔ 21 ۲۱۔۔اَور کون سی قوم تیری قوم اِسرؔائیل کی مانند ہَے۔ زمین پر اکیلی قوم جس کے بچانے کے لئے اَور اُسے اپنے لوگ بنانے کے لئے خُدا خُود گیا۔ کہ تُو عظیم اَور خوفناک کاموں سے اَور اپنی قوم کے سامنے سے جِسے تُو نے مِصؔر سے چُھڑایا قوموں کو دُور کرنے سے اپنا نام بُلند کرے۔ 22 ۲۲۔۔اَور تُو نے اپنی قوم اِسرؔائیل کو اَبد تک اپنے لوگ بنایا۔ اَور تُو اَے خُداوند اُن کا خُدا ہُؤا۔ 23 ۲۳۔۔اَب اَے خُداوند ! وہ بات اَبد تک قائم رہے جو تُو نے اپنے بندے کی بابت اَور اُس کے گھرانے کی بابت کہی اَور جیسا تُو نے فرمایا۔ ویسا ہی تُوکر۔ 24 ۲۴۔۔تیرا نام قائم رہے اَور اَبد تک عظیم ہو۔ اَور کہا جائے۔ کہ ربُّ الافواج اِسرّائیل کا خُدا ہے۔ بلکہ وہ اِسرؔائیل ہی کے لئے خُدا ہَے۔ اَور تیرے بندے داؔؤد کا گھرانا تیرے حضوُر قائم ہو۔ 25 ۲۵۔۔کیونکہ تُو نے اَے میرے خُدا۱ اپنے بندے پر ظاہر کِیا۔ کہ مَیں تیرے لئے ایک گھر بناؤں گا۔ سو اِ س لئے تیرے بندے نے تیرے حضُور دُدعا مانگنے کا حوصلہ پایا۔ 26 ۲۶۔۔اَور اَب اَے خُداوند۱ تُو ہی خُدا ہَے۔ اَور تُو نے اپنے بندے سے یہ اچھّی بات کہی۔ 27 ۲۷۔۔اَور اَب تُو نے مہربانی کی اَور اپنے بندے کے گھر کو برکت دی تاکہ وہ تیرے حضُور اَبد تک رہے۔ چُونکہ تُو نے اَے خُداوند!اُے برکت دی۔ تو وہ اَبد تک مُبارَک ہو گا۔