1 ۱۔۔اَور داؔؤد نے کہا۔ کہ خُداوند خُدا کا یہ گھر ہَے۔ اَور اِسرؔائیل کے لئے یہی سوختنی قُربانی کا قُربان گاہ ہے۔ 2 ۲۔۔اَور داؔؤد نے حُکم دِیا۔ کہ سب پردیسی جو اِسرؔائیل کےمُلک میں ہَیں ، جمع کِئے جائیں اَور اُس نے سنگ تراش مُقرّر کِئے۔ کہ خُدا کا گھر بنانے کے لئے مُربّع پتّھر تراشیں۔ 3 ۳۔۔اَور داؔؤد نے دروازوں کے کواڑوں کے کِیلوں اَو ر قبضوں کے لئے بُہت لوہا اَور بُہت پیَتل وزن سے بڑھ کر تیاّر کِیا۔ 4 ۴۔۔اَور دِیودار کے بے شمُار شہتیر تیار کئے۔ کیونکہ صیدُونیؔوں اَور صُوریؔوں نے دِیوار کی لکڑی کثرت سے داؔؤد کے پاس پُہنچائی۔ 5 ۵۔۔ اَور داؔؤد نے کہا۔ کہ سُلیماؔن میرا بیٹا نابالغ اَور ناتجربہ کار ہَے۔اَور گھر جو خُداوند کے لئے بنایا جائے گا۔ تمام زمین میں بڑی شہرت والا اَور شاندار ہو گا۔ تو مَیں اُس کے لئے تیاّری کرُوں گا۔ اَور داؔؤد نے اپنی مَوت سے پہلے بُہت تیاّری کی۔ 6 ۶۔۔پھِر اُس نے اپنے بیٹے سُلیماؔن کو بُلایا۔اَور اُسے حُکم دِیا۔ کہ خُداوند اِسرؔائیل کے خُدا کے لئے گھر بنا۔ 7 ۷۔۔اَور داؔؤد نے سُلیماؔن سے کہا۔ اَے میرے بیٹے!میرے دِل میں تو تھا۔ کہ مَیں خُداونداپنے خُدا کے نام کے لئے ایک گھر بناؤں۔ 8 ۸۔۔مگر خُداوند کا کلام مُجھے پُہنچا کہ تُو نے کثرت سے خُون ریزی کی ہَے اَور بڑی لڑائیاں لڑی ہَیں۔ پس تُو میرے نام کے لئے گھر نہ بنائے گا۔ اِس لئے کہ تُو نے زمین پر میرے سامنے بُہت خُون بہایا ہَے۔ 9 ۹۔۔دیکھ تیرا ک بیٹا پیدا ہو گا جو مَردِ صُلح ہو گا۔ اَور مَیں اُسے اُس کے اِرد گردِ کے دُشمنوں میں آرام دُوں گا۔ کیونکہ وہ صاحب صُلح کہلائے گا۔ اَور مَیں اُس کے ایّام میں اِسرؔائیل کو صُلح اَور اَمن بخشُوں گا۔ 10 ۱۰۔۔تو وہی میرے نام کے لئے گھر بنائے گا۔ اَور وہ میرا بیٹا ہو گا اَور میں اُس کا باپ ہُوں گا۔ اَور اُس کی سَلطنَت کے تخت کو اِسرؔائیل پر اَبد تک قائم رکھُّوں گا۔ 11 ۱۱۔۔پس اَے میرے بیٹے !خُداوند تیرے ساتھ ہو۔ کہ تُو کامیاب ہو اَور خُداوند اپنے خُدا کا گھر بنائے جیسا کہ اُس نے تیری بابت کہا۔ 12 ۱۲۔۔اَور خُداوند تُجھے حِکمَت اَور فَہم بخشے۔ تاکہ تُو اِسرؔائیل پر حُکمرانی کر سکے اَور خُداوند اپنے خُدا کی شریعت بجا لائے۔ 13 ۱۳۔۔تب تو کامیاب ہو گا جب تو احتیاط سے اُس کے احکام اور قوانین کو مانے گا۔ جب تُو اُن قَوانین اَور شرائع کو یاد رکھّے تاکہ اُن پر عمل کرے جِن کی بابت خُداوند نے اِسرؔائیل کی بابت مُوسؔیٰ کو حُکم دِیا۔ پس مضبُوط ہو اَور ہمّت باندھ اَور نہ ڈر اَور خوف نہ کر۔ 14 ۱۴۔۔اَور دیکھ ۔مَیں نے بڑی محنِت سے خُداوند کے گھر کے لئے ایک لاکھ سونے کے اَور دس لاکھ چاندی کے تیاّر کی ہَے۔ اَور پیِتل اَور لوہا کثرت کے باعِث بے حِساب اَور لکڑی اَور پتّھر بھی تیّار کِئے ہَیں۔ اَور تُو اُن پر اَور زیادہ کرنا۔ 15 ۱۵۔۔اَور تیرے پاس بُہت کارِیگر سنگ تراش اَور پتّھر اَور لکڑی پر نقش کرنے والے اَور ہر ایک بات میں ماہِر کام کرنے کے لئےموجُود ہَیں۔ 16 ۱۶۔۔سونے اَور چاندی اَور پِیتل اَور لوہے میں جِن کا شُمار نہیں۔ سو تُو اُٹھ اَور کام کر اَور خُداوند تیرے ساتھ ہو گا۔ 17 ۱۷۔۔اَور داؔؤدنے اِسرؔائیل کے تمام سرداروں کو حُکم دِیا کہ اُس کے بیتے سُلیماؔن کی مدد کریں۔ 18 ۱۸۔۔اَور کہا۔ کیا خُداوند تُمہارا خُدا تُمہارے ساتھ نہیں؟ کہ اُس نے تمہیں سب طرح سے آرام دِیا۔ کہ اُس نے اِس مُلک کے رہنے والوں کو میرے ہاتھوں میں دے دِیا۔ اَور خُداوند کے سامنے اَور اُس کے لوگوں کے سامنے اُس نے مُلک کو زِیر کِیا ہَے۔ 19 ۱۹۔۔اِس لئے تُم اپنے دِلوں اَور اپنی جانوں کو خُداوند اپنے خُدا کی تلاش کی طرف مُتوجّہ کرو۔ اَور اُٹھو اَور خُداوند خُدا کے مَقدِس کو تعمیر کرو۔ تاکہ خُداوند کے عہد کے صندُوق اَور خُدا کے مُقدّس برتنوں کو اُس گھر میں لاؤ جو خُداوند کے نام کے لئے بنایا جائے گا۔