1 ۱۔۔اَور اُس نے داؔؤد کے شہر میں پانے لئے گھر بنائے۔ اَور خُدا کے صندُوق کے لئے ایک مقام تیاّر کِیا۔ اُور اُس کے لئے ایک خَیمہ لگایا۔ 2 ۲۔۔تب داؔؤد نے کہا۔ کہ لاویوں کے سِوا خُدا کے صندُوق کو کوئی نہ اُٹھائے کیونکہ خُداوند نے اُنہیں خُدا کا صندُوق اُٹھانے اَور ہمیشہ تک اُس کی خدمت کرنے کے لئے چُنا ہَے۔ 3 ۳۔۔اَور داؔؤد نے تمام اِسرؔائیل کو یرُوشلِیؔم میں جمع کِیا۔ تاکہ خُداوند کے صندُوق کواُس معام میں لے آئیں جو اُس نے اُس کے لئے تیّار کِیا تھا۔ 4 ۴۔۔اَورداؔؤد نے بنی ہارُوؔن اَور لاویوں کو جمع کِیا۔ 5 ۵۔۔اَور وہ یہ تھے۔ بنی قہاتؔسے اُورؔی ایل رئیس اَور اُس کے بھائی ایک سَوب بیس۔ 6 ۶۔۔اَور مَرارؔی میں سے عسَاؔیاہ رئیس اَور اُس کے بھائی دو سَو بیس۔ 7 ۷۔۔اَور بنی جیرشؔوم سے یوئیؔل رئیس اَور اُس کے بھائی ایک سَو تیس۔ 8 ۸۔۔اَور بنی الی سافاؔن سے شَمعَؔ یاہ رئیس اَور اُس کے بھائی دو سَو۔ 9 ۹۔۔اَور بنی حِبروؔن سے اِلی ایؔل رئیس اَور اُس کے بھائی اَسّی۔ 10 ۱۰۔۔اَور بنی عُزّی ایؔل سے عمّی نادابؔ رئیس اَور اُس کے بھائی ایک سَوبارہ۔ 11 ۱۱۔۔اَور داؔؤد نے صَادوؔق اَور ابؔی یاتار کاہِنوں اَور اُورؔی ایل اَور عسَؔایا اَور یوئیؔل اَور شمَعؔ یاہ اَور اِلیؔ ایل اَور عمّی نادابؔ لاویوںکو بُلایا۔ 12 ۱۲۔۔اَور اُن سے کہا کہ تُم لاویوں کے آبائی رئیس ہو۔ پس تم اپنے آپ کو اپنے بھائیوں سمیت پاک کرو تاکہ تُم خُداوند اِسرؔائیل کے خُدا کے صندُوق کو اُس جگہ میں لے آؤ جو اُس کے لئے تیاّر کی گئی ہَے۔ 13 ۱۳۔۔کیونکہ جب تُم نے پہلی دفعہ اُسے نہ اُٹھایا تو خُداوند ہمار ا خُدا ہم پر ٹوٹ پڑا کیونکہ ہم شریعت کے مُطابِق اُس کے طالِب نہیں ہُوئے تھے۔ 14 ۱۴۔۔تب کاہِنوں اَور لاویوں نے اپنے آپ کو پاک کِیا۔ تاکہ خُداوند اِسرؔائیل کے خُدا کے صندُوق کو لائیں۔ 15 ۱۵۔۔اَور بنی لاوؔی نے خُدا کے صندُوق کو چوبوں سے اپنے کندھوں پر اُٹھایا۔ جیسا کہ مُوسؔیٰ نے خُداوند کے قول کے مُطابِق حُکم کِیا تھا۔ 16 ۱۶۔۔اَور داؔؤد نے لاویوں کے رئیسوں سے بات کی۔ کہ اپنے بھائیوں میں سے موسیقی کے سازوں بانسریوں اَور بربطوں اَور منجیروں پر گانے والے مُقرّر کریں۔ تاکہ خُوشی کا شور اُونچا گوُنجے۔ 17 ۱۷۔۔تب لاویوں نے ہیماؔن بِن یوئیؔل کو مُقرّر کِیا۔ اَور اُس کے بھائیوں میں سے آساؔف بِن بارِکؔ یاہ کو اور اُن کے بھائیوں بنی مَرارؔی سے ایتؔان بِن قُوساؔیاہ کو۔ 18 ۱۸۔۔اَور اُن کے ساتھ اُن کے بھائی دُوسرے درجہ کہ۔ زِکرؔیاہ اَور یحؔزی ایل اَور شِمیراموؔت اَور یحی ایؔل اَور غُنّی اَور اِلی آبؔ اَور بناؔیاہ اَور مَعسی ؔیاہ اَور مَتّت ؔ یاہ اَور اِلی فلیؔ یاہ اَور مِقنیؔ یاہ ۔ اَور عوبید اِدوؔم اَور یعی ایؔل۔ ۔ درباؔن۔ 19 ۱۹۔۔پس۔ ہیماؔن اَور آساؔف اَور ایتاؔن پِیتل کی جھانجھوں کے ساتھ گانے والے تھے۔ 20 ۲۰۔۔اَور زِکؔریاہ اَور عُزّی ایؔل اَور شِمیؔراموت اَور یحی ایؔل اَور غُنّی اَور اِلی آبؔ اَور مَعسیؔ یاہ اَور بناؔیاہ اُونچی سُر کے ساتھ۔ 21 ۲۱۔۔اَور مَتّتؔ یاہ اَور اِلی فِلیؔ یاہ اَور مقِنؔی یاہ اَور عوبید اِدوؔم اَور یعی ایؔل اَور عزز ؔیاہ بربطوں کے ساتھ نیچی سُر کے ساتھ گِیت گاتے تھے۔ 22 ۲۲۔۔اَور گانے میں لاویوں کا رئیس کِنَؔن یاہ گانا سِکھاتا تھا۔ کیونکہ وہ اُس میں ماہر تھا۔ 23 ۲۳۔۔اَور بارِکؔ یاہ اَور اِلقاؔنہ صندُوق کے دربان تھے۔ 24 ۲۴۔۔اَور شِبِنؔ یاہ اَور یوشافاؔط اَور نِتَن ایؔل اَور عماسؔا اَور زِکرؔیاہ اَور بناؔیاہ اَور اِلی عازر کاہِن خُدا کے صندُوق کے آگے نرسِنگے پھُونکتے تھے۔ اَور عوبید اِدوؔم اَور یحیؔ یاہ دربان تھے۔ 25 ۲۵۔۔اَور داؔؤد اَور اِسرؔائیل کے بزُرگ اَور ہزاروں کے سردار روانہ ہُوئے۔ تاکہ خُداوند کے عہد کے صندُوق کو عوبؔیداِدوم کے گھر سے خُوشی مناتے ہُوئے لائیں۔ 26 ۲۶۔۔اَور جب خُدا نے اُن لاویوں کی مدد کی جو خُداوند کے عہد کے صندُوق کواُٹھائےہُوئے تھے تو اُنہوں نے سات بَیل اَور سات مینڈھے ذَبح کِئے۔ 27 ۲۷۔۔اَور داؔؤد اَور سب لاوؔی صندُوق کے اُٹھانے والے اَور گانے والے اَور کِنِنؔ یاہ گانے والوں پر راگ کا سردار کَتان کے پیراہن پہنے ہُوئے تھے اَور داؔؤد کَتان کا اَفود بھی پہنے تھا۔ 28 ۲۸۔۔اَور سارے اِسرؔائیل پُکارتے ہُوئے اَور تُرہیوں اَور نِرسنگوں اَور جھانجھوں کی آواز کے ساتھ بانسریاں اَور بربطیں بجاتے ہُوئے خُداوند کے عہد کے صندُوق کو لائے۔ 29 ۲۹۔۔اَور جب خُداوند کے عہد کا صندُوق داؔؤد کے شہر میں داخِل ہُؤا۔ تو مِیکؔل شاولؔ کی بیٹی نے کھڑکی سے جھانکا۔ اَور داؔؤد بادشاہ کو ناچتے اَور کھیلتے دیکھا۔ تو اُس نے اپنے دِل میں اُس کی حقارت کی۔