باب۱۴

1 ۱۔۔اَور صُؔور کے بادشاہ حِیؔرام نے داؔؤد کے پاس ایلچی بھیجے اَور دیودار کی لکڑی اَور مِعمار اَور ترکھان بھی۔ تاکہ اُس کے محلّ بنائیں۔ 2 ۲۔۔اَور داؔؤد جان گیا۔ کیا خُداوند نے اُسے اِسرؔائیل پر بادشاہ قائم کِیا۔ اَور اپنی قوم اِسرؔائیل کی خاطِر اُس کی سَلطنَت کو عظمت دی۔ 3 ۳۔۔اَورداؔؤد نے یرُوشلِیؔم میں بھی بیویاں کیں۔ اَورداؔؤد کے ہاں بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہُوئیں۔ 4 ۴۔۔اَور اُس کے بیٹے جو یرُوشلیِؔم میں پیدا ہُوئے۔ اُن کے نام یہ ہَیں۔ شِمؔعَا اَور شوباؔب اَور ناتاؔن اَور سُلیمؔان۔ 5 ۵۔۔اَور یِجَؔا اَور الی شُوؔع اَور اِلفاؔلِط۔ 6 ۶۔۔اَور نوؔجہَ اَور ناؔفِج اَور یافؔیِع۔ 7 ۷۔۔اَور اِلی شامؔاع اَور بَعلَ یاداؔع اَور اِلی فالؔطِ۔ 8 ۸۔۔اَور جب فِلسطینیوں نے سُنا۔ کہ داؔؤد مَسح کر کے تمام اِسرؔائیل پر بادشاہ بنایا گیا ہَے۔ تو سب فِلسطینی داؔود کی تلاش کرتے ہُوئے آئے۔ ۔ اَور داؔؤد کو یہ خبر پُہنچی۔ تو وہ اُن کے خلاف باہر نِکلا۔ 9 ۹۔۔اَور فِلسطِینی رفاؔئیم کی وادی میں پھل گئے۔ 10 ۱۰۔۔تب داؔؤد نے خُداوند سےپُوچھا اَور کہا۔ کیا مَیںفلسطینیوںکے خلاف چڑھائی کرُوں کیا تُو اُنہیں میرے ہاتھ میں کردے گا؟ خُداوند نے اُس سے کہا چڑھائی کر۔ کیونکہ مَیں اُنہیں تیرے ہاتھ میں کردُوں گا۔ 11 ۱۱۔۔اَور جب وہ بَعلَ ؔ فراصِیم تک آگئے۔ تو داؔؤد نے اُنہیں وہاں مارا۔ اَور کہا۔ کہ خُدا نے میرے ہاتھ سے میرے دُشمنوں کو گِرتے ہُوئے پانی کی طرح توڑ دِیا۔ اِس لئے اُس جگہ کا نام بَعلَ ؔ فراصِیم ہو گیا۔ 12 ۱۲۔۔اَور وہ ہاں اپنے مَعبُود چھوڑ گئے۔ تو داؔؤد نے حُکم دِیا کہ وہ آگ سے جَلائے جائیں۔ 13 ۱۳۔۔اَور فِلسطِینی پِھر آئے اَور وادی میں پھیل گئے۔ 14 ۱۴۔۔اَور داؔؤد نے خُد ا سے پھِر پُوچھا۔ تو خُداوند نے اُسے کہا۔ کہ تُو اُن کا پیچھا نہ کر۔ بلکہ اُوپر کی طرف سے پھِر۔ اَور بلَسان کی جھاڑیوں کی طرف سے اُن پر آ پڑ۔ 15 ۱۵۔۔اَور جس وقت بَلسان کی جھاڑیوں کے سروں پر تو کِسی کے چلنے کی آہٹ سُنے۔ اُس وقت لڑائی کے لئے نِکل ۔ کیونکہ خُداوند تیرے آگے آگے نِکلے گا۔ تاکہ فلسطینیوں کے لشکر کو مارے۔ 16 ۱۶۔۔تب داؔؤد نے خُدا کے حُکم کے مُطابِق کِیا۔ اَورفلسطینیوں کے لشکر کو جِبعُؔن سے لے کر جازؔر تک مارا اَور داؔؤد کا نام تمام مُلکوں میں مشہُور ہو گیا۔ 17 ۱۷۔اَور خُداوند نے اُس کا ڈر سب قوموں پر ڈال دِیا۔