1 ۔ پہرہ داروں کا تقرر اَور جب دِیوار بن چُکی۔ اَور میں نے کَواڑ لگائے۔ اَور دربان اَور گانے والے اَور لاوی مُقرّر کئِےگئے۔ 2 ۔میں نے اپنے بھائی حنؔانی اَور قَصر کے رئیس حنانیاہ کو یرُوشلِیؔم پر مُقرّر کِیا۔ کیونکہ وہ امانتدار آدمی اور بُہتوں کی نِسبت خُدا سے زیادہ ڈرتا ہَے۔ 3 ۔اَور مَیں نے اُن دونوںسے کہا۔ کہ جب تک دُھوپ تیز نہ ہو یرُوشلِیؔم کے دروازے نہ کھولے جائیں اَور جب وہ پَہرےپر کھڑے ہوں تو دروازے بند کِئے جائیں اَور تالے لگائے جائیں۔ اَور مَیں نے یرُوشلِیؔم کے باشِندوں میں سے پَہرہ دار مُقرّر کئِے ہر ایک کو اُس کی باری میں اَور ہر ایک کو اُس کے گھر کے سامنے۔ 4 ۔اَور شہر وسیع اَور بڑا تھا اَور اُس کے درمیان لوگ تھوڑے تھے اَور گھر بنے ہُوئے نہ تھے۔ 5 5۔تب میرے خُدا نےمیرے دِل میں ڈالا۔کہ مَیں امیروں اَور سرداروں اَور عوام کو شُمار کرنے کے لئے جمع کرُوں ۔ تو جو پہلے آئے تھے مَیں نے اُن کا ایک نسب نامہ پایا۔ اَور اُس میں یہ لِکھا ہُؤا تھا۔ 6 ۔ واپس آنے والوں کی فہرست اُن میں سے جِنہیں شاہِ باؔبل نبوکدنضر اسیر کر کے لے گیا تھا۔ یہ صُوبہ کے باشِندے ہَیں جوجَلاوطنی سے یہُوداہ اَور یرُوشلِیؔم میں اپنے اپنے شہر کو واپس آئے تھے۔ 7 ۔یعنی جو زربابل اَور یَشُوع اَور نحمیاہ اَور عَزَرؔیاہ اَور عمیاہ نحمیانی اَور مردکی اَور بلشانؔ اَور مِسفرت بگونی اَور نحؔوم اَور بعؔنہ کے ساتھ آئے تھے۔ اَسرائیل کے لوگوں کے آدمیوں کا یہ شُمار ہے۔ 8 ۔بنی پرعُوس دو ہزار ایک سَو بہتّر۔ 9 ۔بنی سفطیاہ تِین سَو بہتّر۔ 10 ۔بنی ارؔاخ چھ سَوباون۔ 11 ۔بنی پختموآب جو یشوع اَور یوآب کی نسل میں سے تھے دَو ہزار آٹھ سَو اٹھارہ۔ 12 ۔بنی عیلاؔم ایک ہزار دو سَو چوّن۔ 13 ۔بنی زَؔتُوآٹھ سَو پینتالِیس۔ 14 ۔بنی زکی سات سَو ساٹھ۔ 15 ۔بنی نبوی چھ سَو اڑتالِیس۔ 16 ۔بنی ببی چھ سَو اٹھائیس۔ 17 ۔بنی عزجاد دو ہزار تین سَو بائیس۔ 18 ۔بنی اَدونقام چھ سَو سڑسٹھ 19 ۔بنی بگوَی دو ہزار سٹرسٹھ۔ 20 ۔بنی عدِین چھ سَو پچپن۔ 21 ۔بنی حزقیاہ کے بنی اطؔیراٹھانوے۔ 22 ۔بنی حشُوم تین سَواٹھائیس۔ 23 ۔بنی بضی تین سَو چوبیس۔ 24 ۔بنی خارِؔف ایک سَو بارہ۔ 25 ۔بنی جَبعُوؔن پچانوے۔ 26 ۔بیتؔ لحم اَور نِطوفؔہ کے لوگ ایک سَو اٹھاسی۔ 27 ۔اہل عنتوت ایک سَو اَٹھائیس۔ 28 ۔اہِل عزؔماوت بیالِیس۔ 29 ۔قِرَیت یعریم اَور کِفؔیرہ اَور بیروؔت کے لوگ سات سَوتینتالیِس۔ 30 ۔راؔمہ اَورجبع کے لوگ چھ سَو اکیس۔ 31 ۔اہِل مِکمِاس ایک سَو بائیس۔ 32 ۔بیتؔ ایل اَور عی کے لوگ ایک سَو تئیس۔ 33 ۔دُوسرے بنو کے لوگ باون۔ 34 ۔دُوسرے عیلؔام کی اولاد ایک ہزار دو سَو چوّن۔ 35 ۔بنی حاؔرِم تین سَو بیس۔ 36 ۔اہل یِرؔیحو تین سَو پینتالِیس۔ 37 ۔ لؔود اَور حاؔدِید اَور اؔونو کے لوگ سات سَو اکِیس۔ 38 ۔ بنی سناآہ تین ہزار نَو سَو تیس۔ 39 ۔کاہِن ۔ یَشُوع کے گھرانے سے بنی یِدعیاہ نَو سَو تہتّر۔ 40 ۔بنی اَمّیر ایک ہزار باون۔ 41 ۔بنی فَشحوؔر ایک ہزار دو سَو سینتالِیس۔ 42 ۔بنی حاؔرِم ایک ہزار سترہ۔ 43 ۔لاوی۔ بنی یہوداہ سے یِشُوع اَور قَدمیؔ ایل کی اولاد چوہتّر۔ 44 ۔بنی آسف ایک سَو اڑتالِیس۔ 45 ۔دربان۔ بنی سلوم اَور بنی اطؔیر اَور بنی طلموؔن اَور بنی عَقُوب اَور بنی خطیطا اَور بنی سوبی ایک سَو اَڑتیس۔ 46 ۔نتینم۔ بنی ضِیؔحا اَور بنی حَسُو ؔفا اَور بنی طبعوت۔ 47 ۔اَور بنی قروس اَور بنی سِیغا اَور بنی فُدون۔ 48 ۔اَور بنی لِباؔنہ اَور بنی حَجاّبہ اَور بنی شلمی۔ 49 ۔اَور بنی حنان اَور بنی جِدّؔیل اَور بنی حجار۔ 50 ۔اَور بنی ریایاہ اَور بنی رصیؔن اَ ور بنی نِقوؔدا۔ 51 ۔اَور بنی جؔزاّم اَور بنی عُزّا اَور بنی فاسخ۔ 52 ۔اَور بنی بسی اَور بنی مَعُوِؔنیم اَور بنی نفوشسیم۔ 53 ۔اَور بنی بَقبُؔوق اَور بنی حَقوفہ اَور بنی حرحُور۔ 54 ۔اَور بنی بضلیت اَور بنی محیؔداَور بنی حرشا۔ 55 ۔اَور بنی بَرقُوس اَور بنی سِیسَرؔ ااَور بنی تامح۔ 56 ۔اَور بنی نصنیاہ بن خطیفا۔ 57 ۔سُلیماؔن کے خادِموں کی اولاد۔بنی سوتی اَور بنی سُوفرت اَور بنی فرُیدا۔ 58 ۔اَور بنی یَعلَؔہ اَور بنی درقؔون اَور بنی جِدّیل۔ 59 ۔اَور بنی سفطیاہ اَور بنی خطَیل اَور ضبائم کے بنی فوکرت اَور بنی اُمون۔ 60 ۔تمام نِتینؔیم اَور سُلیمان کے خادموں کی اولاد تین سَو بانوے تھی۔ 61 ۔اَور یہ وہ ہیں جو تِل ملح اور تِل حرسا اَور کرُوب اَور اَدّوؔن اَور اِمیّؔر سے آئے تھے۔ لیکن اپنے اپنے آبائی گھرانے اَور اپنا نسب نہ دکھا سکے۔ کہ اِسرائیل میں سے تھے یا نہیں۔ 62 ۔بنی دِلایاہ اَور بنی طوبیاہ اَور بنی نِقؔودا چھ سَو بیالِیس۔ 63 ۔اَور کاہِنوں میں سے بنی حبایاہ اَور بنی ہقوص اَور بنی برزلی۔ جس نے برزلی جلعادی کی بیٹیوں میں سے اپنی بیوی لی۔ تو اُس کے نام سے کہلایا۔ 64 ۔اُنہوں نے اپنے نسب ناموں کی نوِشت کو ڈُھونڈا لیکن نہ پایا۔ تو وہ کہانت کے لئے ناپاک سمجھے گئے۔ 65 ۔اَور تِرشاؔتا نے اُنہیں حُکم دِیا کہ وہ پاک ترین چیزوں سے نہ کھائیں جب تک کہ کوئی کاہِن اُورؔیم اَور تُمّیم لئے ہُوئے نہ اُٹھے ۔ 66 ۔ساری جماعت کے لوگ مِل کر بیالِیس ہزار تین سَو ساٹھ تھے۔ 67 ۔علاوہ اُن کے غلاموں اَور لونڈیوں کے جو سات ہزار تین سَو سَینتیس تھے۔ اَور اُن میں دو سَو پینتالیس گانے والے اَور گانے والیاں تھیں۔ 68 ۔اُن کے گھوڑے سات سَو چھِّتیس اَور اُن کی خَچّریں دو سَو پینتالِیس تھیں۔ 69 ۔ اَور اُونٹ چار سَو پینتیس اَور گدھے چھ ہزار سات سَو بیس تھے۔ 70 ۔اَور بعض آبائی سرداروں نے کام کے لئے عطئیے دیئے۔ تِرؔشاتا نے خزانے کے لئے ایک ہزار دِرہم سونا اَور پچاس پیالے اَور تیس پیراہن کاہِنوں کے لئے دیئے۔ 71 ۔اَور بعض آبائی رئیسوں نے کام کے خزانے کے لئے بیس ہزار دِرہم سونے کے اَور دوہزار دو سَو منا چاندی کے دیئے۔ 72 ۔اَور باقی لوگوں نے جو دِیا وہ بیس ہزار دِرہم سونا اَور دو ہزار منا چاندی اَور سڑسٹھ پیراہن کاہِنوں کے لئے دیئے۔ پس کاہِن اَور لاوی اَور دربان اَور گانے والے اَور لوگوں میں سے بعض اَور نتِنیم اَور تمام اِسراؔئیل اپنے شہروںمیں بس گئے۔