باب

1 ۔ دیوار کے معماروں کی فہرست تب الیاسب سردا ر کاہن اپنے کاہِن بھائیوں کے ساتھ اُٹھا اَور اُس نے بھیڑ پھاٹک بنایا۔ اَور اُسے مُقدس کِیا۔ 2 ۔ اَور اُس کے کواڑوں کو لگایا اور انہوں نے ہمیّاہ کے بُرج حَنّن ؔایل کے بُرج تک مُقدّس کِیا۔ اَور اُس کے ایک طرف یریؔحو کے آدمیوں نے اَور اُس کے دُوسری طرف زَکوُّر بِن اِمرؔی نے تعمیر کی۔ 3 ۔لیکن مچھلی پھاٹک کو بنی ہسناہ نے تعمیر کِیا۔ اُنہوں نے اُس کے شہتیر دھرے اَور اُسے کَواڑ اور تالے اَور اڑبنگے لگائے۔ 4 ۔اَور اُن کے پاس مَریموؔت بِن اوریاہ بن ہقوص نے مَرمّت کی۔ اَور اُن کے آگے مسلام بن برکیاہ بن مشیزبیل نے مرمت کی اور اُن سے آگے صدوق بن بعنہ نےمَرمّت کی۔ 5 ۔اَور اُن کے پاس تقوعیوؔں نے مَرمّت کی۔ لیکن اُن کے امیروں نے اپنے خُداوند کے کام کے لئے گردنیں نہ جُھکائیں۔ 6 ۔اَور پُرانے پھاٹک کو یہویدع بن فاسخ اَور مسلام بِن بِسودیاہ نے مَرمّت کِیا۔ اَور اُس کے شہتیر دھرے۔ اَور اُسے کواڑ اور تالے اَور اڑبنگے لگائے۔ 7 ۔اَور اُن کے پاس ملطیاہ جبعُونی اَور یدون مرونوتی نے اور جِبعُون اَور مصفاہ کے باشِندوں میں سے تھے۔ دریا کے پار کے حاکِم کی نشِست گاہ تک مَرمّت کی۔ 8 ۔اَور اُس کے پاس سُناروں میں سے عزییل بن حرہیاہ نے مَرمّت کی۔ اور اُس سے آگے عطاروں میں سے حننیاہ نے مرمت کی اَور اُنہوں نے یرُوشلِیؔم کو چوَڑی دِیوار تک مَرمّت کِیا۔ 9 ۔اَور اُن کے پاس رِفاؔیاہ بِن حُوؔر نے مرمّت کی جو یرُوشلِیؔم کے آدھے حِصّے کا سردار تھا۔ 10 ۔اَور اُن کے پاس یِداؔیاہ بِن حَروُمَفؔ نے اپنے گھر کے مُقابِل تک مَرمّت کی۔ اُور اُس کے پاس حطُوشؔ بِن حسبنیاہ نے مَرمّت کی۔ 11 ۔اور ملکیاہ بِن حارِم اَور حسوب بِن پخت موآؔب نے دُوسرے صحن اَور تنوروں کے بُرج کی مَرمّت کی۔ 12 ۔اَور اُس کے پاس سلوم بِن ہلوحیش نے جو یرُوشلِیؔم کے آدھے حِصّے کا سردار تھا اَور اُس کے بیٹوں نے مَرمّت کی۔ 13 ۔اَور وادی کے پھاٹک کی حنون اَور زنواح کے باشِندوں نے مَرمّت کی۔ اُنہوں نے اُسے بنایا۔ اَور اُس کے کَواڑ اور تالے اَور اڑبنگے لگائے۔ اَور ایک ہزار ہاتھ دِیوار کُوڑے کے پھاٹک تک بنائی۔ 14 ۔اَور کُوڑے کے پھاٹک کی ملکیاہ بِن ریکاؔب نے جو بیت ہکرم کے ایک حِصّہ کا سردار تھا مَرمّت کی۔ اُس نے اُسے بنایا۔ اَور اُس کے کَواڑ اور تالے اَور اڑبنگے لگائے۔ 15 ۔ اَور چشمہ کے پھاٹک کو سلوم بن کلحوزہ نے جو مصفاہ کے ایک حِصّہ کا سردار تھا مَرمّت کِیا۔ اَس نے اُسے بنایا۔ اُس کے شہتیر دھرے ۔ اَور اُس کے کَواڑ اَور تالے اَور آڑیں لگائیں۔ اَور بادشاہی باغ کے پاس شیلوخ کے حوض کی دِیوار کو اُس سیڑھی تک جو داؤد کے شہر سے نیچے اُترتی ہَے بنایا۔ 16 ۔اُس کے پیچھے نحمیاہ بِن عَزبَوق نے جو بیَت سور کے آدھے حِصّہ کا سردار تھا۔ داؤد کی قبروں کے مُقابِل اَور تالاب جو بنایا گیا اَور بَہادُر آدمیوں کے گھر تک مَرمّت کی۔ 17 ۔اَور اُس کے پیچھے لاویوں میں سے رِحُوم بِن باؔنی نے مَرمّت کی۔ اَور اُس کے پاس حسبیاہ نے جو قعیلاہ کے آدھے حِصّہ کا سردار تھا اپنے حِصّہ میں مَرمّت کی۔ 18 ۔اَور اُس کے پیچھے اُس کے بھائیوں بوی بِن حنداد نے جو قعیلاہ کے آدھے حِصّہ کا سردار تھا مَرمّت کی۔ 19 ۔اَور اُس کے پاس عیزر بن یشوع مصفاہ کے سردار نے دُوسرے حِصّے کی جو سلاح خانہ کی چڑھائی کے مُقابل موڑکے نزدیک ہَے مرَمّت کی۔ 20 ۔اَور اُس کے پیچھے باروکؔ بِن زبی نے موڑ کے دُوسرے حِصّہ کے نزدِیک سے لے کر الیاسب سردار کاہن کے گھر کے پھاٹک تک کوشش سے مَرمّت کی۔ 21 ۔اَور اُس کے پیچھے مَریموت بِن اوریاہ بن ہقوص نے دوُسرے حِصّے کی الیاسب کے گھر کے پھاٹک کے نزدیک سے الیاسب کے گھر کے آخِر تک مَرمّت کی۔ 22 ۔اُس کے پیچھے کاہنوں یعنی نشیب کے آدمیوں نے مَرمّت کی۔ 23 ۔اَور اُس کے پیچھے بنیمین اَور حسوب نے اپنے گھر کے سامنے تک مَرمّت کی۔ اَور اُس کے پیچھے عَزَریاہ بِن معسیاہ بِن عننیاہ نے اپنے گھر کے نزدِیک تک مَرمّت کی۔ 24 ۔اَور اُس کے پیچھے بنوی بن حنداد نے دُوسرے حِصّے کی عَزَریاہ کے گھر سے لے کر موڑ تک اَور کونے تک مَرمّت کی۔ 25 ۔اَور فالاؔل بِن اوزی نے موڑ کے سامنے کی اَور اُس بُرج کی جو بادشاہ کے اُونچے گھر سے باہر کو اَور پہرہ داروں کے صحن کے پاس ہےاَور اُس کے پیچھے فِداؔیاہ بِن یرعوس نے مَرمّت کی۔ 26 ۔نتینم عوفؔلِ میں پانی کے پھاٹک کے مُقابِل تک مشرق کی طرف اَور بُرج تک جو باہر کو ہَے رہتے تھے۔ 27 ۔اَور اُس کے پیچھے تِقوعیوؔں نے دُوسرے حِصّے کی بڑے بُرج کے مُقابِل جو باہر کو ہَے عوفؔل کی دِیوار تک مَرمّت کی۔ 28 ۔اَور گھوڑوں کے پھاٹک کے اُوپر سے کاہِنوں نے ہر ایک نے اپنے گھر کے مُقابِل مَرمّت کی۔ 29 ۔اَور اُس کے پیچھے صدوق بِن اِمیؔر نے اپنے گھر کے مُقابِل مَرمّت کی۔ اَور اُس کے پیچھے سمعیاہ بِن سکنیاہ نے جو مشرقی پھاٹک کا نِگہبان تھا مَرمّت کی۔ 30 ۔اَور اُس کے پیچھے حننیاہ بن سلمیاہ اَور حنون صلف کے چھٹے بیٹے نے دُوسرا حَصُہ مَرمّت کِیا۔ اَور اُس کے پیچھے مسلام بن برکیاہ نے اپنی کوٹھڑی کے سامنے مَرمّت کی۔ 31 ۔اَور اُس کے پیچھے ملکیاہ ایک سُنار کے بیٹے نے نتینم اَور سوداگروں کے گھر تک ہمفقاد کے پھاٹک کے مُقابِل اَور کونے کے بالا خانے تک مَرمّت کی۔ 32 ۔اَور کونے کے بالا خانے کے درمیان بھیڑ پھاٹک تک سُناروں اَو ر سوداگروں نے مَرمّت کی۔