باب

1 ۔ کاہنوں اور لاویوں کی فہرست یہ وہ کاہِن اَور لاوی ہَیں جو زربابل بن سالتی ایل اَور یِشُوع کے ساتھ گئے تھے۔ سِرؔایاہ اَور یرمیاہ اَور عزؔرَا۔ 2 ۔اَور اَمرَیاہ اَور مَلُّوکؔ اَور حطّوُ شؔ۔ 3 ۔اَورسکنیاہ اَوررِحُؔوم اور مَریمؔوت۔ 4 ۔اَور عدّؔد اَور جِنتؔوابیاہ۔ 5 ۔اَور مِیّامِیؔن اَور مَعدّیاہ اَور بِلؔجہَِ۔ 6 ۔اَور سِمعَؔیاہ اَور یویریؔب اور یدعیاہ۔ 7 ۔اَور سؔلُّو اَور عموؔق اَورخلقیاہ اَور یدعیاہ۔ یہ یِشُوعؔ کے ایّام میں کاہَنوں اَور اپنے بھائیوں کے رئیس تھے۔ 8 ۔اَور لاوی۔ یِشُؔوؔع اَور بِنُّوی َور قدمیؔ ایل اَور سربیاہ اَور یہوداہ۔ اَور متنیاہ۔ جو اپنے بھائیوں سمیت حمد کرنے پر مُقرّر تھا۔ 9 ۔اَور بقبوقیاہ اَور عُنو اُن کے بھائی عِبادَت کے وقت اُن کے سامنے تھے۔ 10 ۔اَور یَشُوعؔ سے یُویقیم پیدا ہُؤا۔ اَور یُویقیم سے الیاسب پیدا ہُؤا۔ اَور الیاسب سے یدوع پیدا ہُؤا۔ 11 ۔اَوریویدوع سے یونتن پیدا ہُؤا۔ اَور یونتن سے یَدُّوع پیدا ہُؤا۔ 12 ۔اَور یُویقیم کے ایّام میں کاہَنوں کے آبائی گھرانوں کے رئیس یہ تھے۔ سِراؔیاہ سے مرایاہ۔ یرمیاہ سے حننیاہ۔ 13 ۔عزؔرَا سے مسلام۔اَمرَیاؔہ سے یہوحنان۔ 14 ۔ملکو سے یونتن ۔ سبنیاہ سے یُوسف۔ 15 ۔حاؔرِم سے عَدنؔا۔ مِرایوت سے خلقی ۔ 16 ۔عِدّوؔ سے زِکَریاہ۔ جِنتونؔ سے مسلام۔ 17 ۔ابیاہ سے زِکری۔ بنیمین سے موعَدیاہ سے فلطی۔ 18 ۔بِلؔجَہ سے سموع۔ سمعیاہ۔ سمعیاہ سے یہونتن ۔ 19 ۔یویرِیؔب سے مَتنی ۔ یَدعیاہ سے عُزّی۔ 20 ۔سَلی سے قَلی۔ عَموقؔ سے عبِر۔ 21 ۔خلقیاہ سے حسبیاہ ۔ یدعیاہ سے نَتِن اؔیل ۔ 22 ۔اَور الیاسب سے یویدع اَوریوحنان اَور یَدُّوع کے ایْام میں لاوی آبائی گھرانوں کے رئیس لکھے گئے۔اَور ایسے ہی کاہِن بھی داراؔ فارسی کی سَلطنَت میں۔ 23 ۔اَور لاوی آبائی گھرانوں کے رئیس توارِیخ کی کِتاب میں یوحنانؔ بِن الیاسب کے دِنوں تک لکھے گئے۔ 24 ۔لاویوں کے رئیس۔ حسبیاہ۔ سیربیاہ۔ یِشُوع۔ قدمی اؔیل ۔ مع اُن کے بھائیوں کے جو مَردِ خُدا داؤد کی ترتیب کے مُطابِق اِن کے سامنے کھڑے ہو کر باری باری حمد وثنا کرنے کے لئے مقُرّر تھے۔ 25 ۔مَتّنَیاہ اَور یقبوقیاہ اَور عبدیاہ اَور مسلام اَور طَلموؔن اَور عّقُوب دربان دروازوں کی دہلیزوں پر خدمت کے لئے مُتعّین تھے۔ 26 ۔یہ یُویقیم بِن یِسُوؔع بِن یوصدق کے دِنوں میں ۔ اَور نحمیاہ حاکِم اَور عزؔرا کاہِن فقیہہ کے ایّام میں تھے۔ 27 ۔ دیوار کی تقدیس اَور جب یرُوشلِیؔم کی دِیوار کی تَقدِیس کی گئی۔ تو لاوی اپنی سب جگہوں سے بُلائے گئے۔ کہ یرُوشلِیؔم میں حاضِر ہوں۔ تا کہ خُوشی اَور ثنا خوانی اَور سروُد اَور جھانجوں اَور بانسریوں اَور بربطوں سے تَقدِیس کریں۔ 28 ۔تب گانے والے یرُوشلِیؔم کے گرِد و نواح اَور نطوفاتیوں کے گاؤں۔ 29 ۔اَور بیت جِلجاؔل اَور جبع اَور عَزماوؔت کے کھیتوں سے بُلائے گئے۔ کیونکہ گانے والوں نے یرُوشلِیؔم کے اِرد گرد اپنے گاؤں بنائے تھے۔ 30 ۔اَور کاہِن اَور لاوی پاک ہُوئے۔ اَور اُنہوں نے لوگوں اَور پھاٹکوں اَور دِیوار کو پاک کِیا۔ 31 ۔تب مَیں یہوداہ کے رئیسوں کو دِیوار پر لایا۔ اَور مَیں نے حمد کرنے کے لئے دو بڑے گروہ مُقرّر کئے۔ تو ایک دہنی طرف دِیوار پر کُوڑا پھاٹک کو گیا۔ 32 ۔اَور اُس کے پیچھے ہُوسعیاہ اَور یہوداہ کے آدھے رئیس گئے۔ 33 ۔اَور عَزَریاہ اَور عزؔرا اَور مسلام ۔ 34 ۔اَور یہوداہ اَور بنیمین اَور سمعیاہ اَور یرمیاہ۔ 35 ۔اَور کاہِنوں کی اولاد میں سے نرسِنگے لئے ہُوئے۔ زِکرَیاہ بِن یونتن بِن سمعیاہ بِن مَتّنیاہ مِیکا یاہ بِن زکُّور بِن آسفؔ۔ 36 ۔اَور اُس کے بھائی سمعیاہ اَور عزرایل اَور مِللی اور جِللی اَور ماعی اَور نتنی ایل اَور یہوداہ اَور حناؔنی ۔ مرَد خُدا داؤد کے موسِیقی سازوں کے ساتھ۔ اَور عزؔرا فقیہ اُن کے آگے آگے تھا۔ 37 ۔اَور چشمہ پھاٹک سے ہو کر سِیدھے آگے آگے اَور داؤد کے شہر کی سیڑھیوں پر چڑھ کر دِیوار پر پُہنچے اَور داؤد کے گھر کےاُوپر ہو کر پانی پھاٹک تک مشرق کی طرف گئے۔ 38 ۔اَور دُوسرا گروہ حمد کرتاہُؤا اُن کے سامنے آیا۔ اَور مَیں اَور آدھے لوگ دِیوار کے اُوپر بھٹیوں کے بُرج کے پاس سے چوڑی دِیوارتک۔ 39 ۔اَور اِفؔرائیمی پھاٹک اَور پُرانے پھاٹک اَور مچھلی پھاٹک اَور حَنَن اؔیل کے بُرج اَور ہمیا ہ کے بُرج کے اُوپر سے بھیڑ پھاٹک تک اُن کے پیچھے تھے۔ اَور وہ قید خانے کے پھاٹک میں کھڑے ہُوئے۔ 40 ۔ اَور دونوں گروہ حمد کرتے ہُوئے خُدا کے گھر میں کھڑے ہُوئے۔اَور میں اَور آدھے رئیس میرے ساتھ تھے۔ 41 ۔اور کاہَن اَلیاؔقیم اَور معیساہ اَور بنیمین اَور میکایاہ اَورالیوعینی اَورزکَریاہ اور حَنَنیاہ نرسِنگے لئے ہُوئے تھے۔ 42 ۔اَور معسیاہ اور سمعیاہ اَور الیعزر اَور عُزؔؔی اَور یہوحنان اَور ملکیاہ اَور عیلاؔم اَور عزر امع ازرخیاہ سردار کے اُونچی آواز سے گیت گاتے تھے 43 ۔اَور اُس روز اُنہوں نے بڑے ذَبیحے ذَبح کِئے اَور خُوشی کی کیونکہ خُدا نے اُنہیں نہایت بڑی خُوشی دی۔ اَور عورتیں اَور بچّے بھی خُوش تھے۔ اَور یرُوشلِیؔم کی خُوشی دُور دُور تک سُنی گئی۔ 44 ۔اَور اُس روز خزانے کی کوٹھریوں اَور اُٹھائی ہُوئی قُربانیوں اَور پہلے پَھلوں اَور دَہ یکیوں پر آدمی مُقرّر کِئے گئے۔ تاکہ وہ شہروں کے کھیتوں سے کاہِنوں اَور لاویوں کے لئے شرعی حِصّے جمع کریں۔ کیونکہ یہُوداہ اُن کاہِنوں اَور لاویوں سے جو حاضِر تھے خُوش ہُؤا۔ 45 ۔اَور اُس نے گانے والے اَور دربان اُن کے خُدا کی خدمت کے لئے اَور داؤد اَور اُس کے بیٹے سُلیمان کے حُکم کے مُطابِق کَفاّرہ کی خدمت کے لئے مُقرّر کئے۔ 46 ۔کیونکہ داؤد اَور آسف کے دِنوں میں شُروع ہی سے سردار گانے والے مُقرّر کِئے گئے تھے کہ خُدا کی حمد اَور شکُر گُزاری کے گیت گائیں۔ 47 ۔اَور زر بابِل اَور نحمیاہ کے ایّام میں سب اِسرائیل گانے والوں اَور دربانوں کو ہر روز روزمرّہ کا حِصّہ دیتے تھے۔ اَور وہ لاویوں کے لئے حِصّہ مخصُوص کرتے اَور لاوی بنی ہارُون کے لئے حِصّہ مخُصوص کرتے تھے۔