1 ۔ یروشلیم کے باشندں کی فہرست اَور لوگوں کے سردار یرُوشلِیؔم میں رہتے تھے۔ اَور باقی لوگوں نے قُرعہ ڈالا۔ کہ دس میں سے ایک کو لائیں کہ وہ مُقدّس شہر یعنی یرُوشلِیؔم میں رہے۔ اَور نَو دُوسرے شہروں میں رہیں۔ 2 ۔اَور لوگوں نے سب آدمیوں کو جو اپنی خُوشی سے یرُوشلِیؔم میں بسنے کے لئے آئے برکت دی۔ 3 ۔اَور صُوبہ کے رئیس جو یرُوشلِیؔم میں اَور یہوداہ کے شہروں میں بسے یہ ہیں۔ اَور ہر ایک اپنی مَملُکَت میں اپنے شہروں میں بسا۔ اَسؔرائیل اَور کاہِن اَور لاوی اَور نتنیم اَور سُلیمان کے خادِموں کی اولاد۔ 4 ۔اَوریرُوشلِیؔم میں بنی یہوداہ اَور بنی بنیمین میں سے یہ بسے۔ بنی یہوداہ میں سے۔ عتؔایاہِ بن عؔزیاہ بِن زِکَریاہ بِن امریاہ بِن سفطیاہ بِن مَہلَلؔ ایل۔ بنی فارِص سے۔ 5 ۔اَور مَعسیاہ بِن بارُوک بِن کُل حوز ہ بِن حَزایا ہ بِن عَدَاؔیاہ بِن یویریب بِن زِکرَیاہ بِن شَلؔونی۔ 6 ۔سب بنی فارضؔ جو یرُوشلِیؔم میں بسے چار سَو اڑسٹھ بَہادُر مرَد تھے۔ 7 ۔اَور یہ بنی بنیمین ہَیں۔ سَلُّوبِن مسلام بِن یوئؔید بِن فِدایاہ بِن قولاؔیاہ بِن معسیاہ بِن اِیتی ایلؔ بِن یسعیاہ۔ 8 ۔اَور اُس کے بعد جؔبی اَور سَلی۔ نَو سَو اَٹھائیس۔ 9 ۔اَور یوایل۔ بِن زِکؔری اُن پر سردار تھا۔ اَور یہوداہ بِن ہسّنوہ شہر پر اُس کا نائب تھا۔ 10 ۔اَور کاہِنوں میں سے یدعیاہ بِن یُویریب اَور یاکِیؔن۔ 11 ۔اَور شرایاہ بِن خلقیاہ بِن مسلام بِن صدوق بِن مرایوت بِن اَخیطُوب۔ خُدا کے گھر کا رئیس۔ 12 ۔اَور اُن کے بھائی جو ہَیکل میں کام کرتے تھے۔ آٹھ سَو بائیس۔ اَور عدایاہ بِن یِروحؔام بِن فلَلؔیاہ بِن اَمضؔی بِن زکرؔیاہ بِن فِشحوؔر بِن ملکیاہ ۔ 13 ۔اَور اُس کے بھائی آبائی گھرانوں کے رئیس دو سَو بیالِیس۔ اَور امشی بِن عَزَرؔایل بِن اَخسی بِن مَسیلموت بِن اَمیّر۔ 14 ۔اَور اُن کے بھائی بَہادُر دِلیر مَرد ایک سَو اٹھائیس۔ اَور اُن پر سردار زبدی ایؔل بِن ہجدولیم۔ 15 ۔اَور لاویوں میں سے سمعیاہ بِن حسوب بِن عزؔریقام بِن حسبیاہ بِن بُنّیؔ۔ 16 ۔اَور سبتی اَور یوزباد۔ اَور وہ لایوں کے سرداروں میں سے خُدا کے گھر کے باہر کے کام پر مُقرّر تھے۔ 17 ۔اَور متنیاہ بِن مِیکابِن زبدیؔ بِن آسف ثنا خوانی کا سردار جو دُعا کے وقت حمد شرُوع کرتا تھا۔ اَور بقیوقیاہ اپنے بھائیوں کے درمیان دُوسرا۔ اَور عبؔدابِن سمُّوع بِن جلال بِن یدُوتوؔن۔ 18 ۔مُقدّس شہر میں سب لاوی دو سَو چوراسی تھے۔ 19 ۔اَور دربانوں میں سے عّقوُب اَور طلَموؔن اَور اُن کے بھائی جو دہلیزوں کی نِگہبانی کرتے تھے ایک سَو بہتؔر تھے۔ 20 ۔اَور باقی اِسرؔائیل اَور کاہِن اَور لاوی یہوداہ کے تمام شہروں میں اپنی اپنی مِیراث میں رہتے تھے۔ 21 ۔لیکن نتینیم عوؔفل میں رہتے تھے۔ اَور نِتیِنیم ضِؔیحا اَور جسفا سردار تھے۔ 22 ۔اَور عُزّؔی بِن باؔنی بِن حسبیاہ بِن متنیاہ بِن مِیکا یرُوشلِیؔم میں خُدا کے گھر کے کام کے لئے لاویوں پر سردار تھا۔ خُدا کے گھر کی خدمت میں گانے والی بنی آسف میں سے تھے۔ 23 ۔کیونکہ اُن کے بارے میں بادشاہ نے حُکم دِیا تھا کہ گانے والوں کے لئے روزمرّہ کا مُقرّرہ فریق ضرُور ہو گا۔ 24 ۔اَور فتحیاہ بِن مشیزبیل بنی زارح بِن یہوداہ میں سے لوگوں کے سب کاموں میں بادشاہ کا نُمائندہ تھا۔ 25 ۔اَور گاؤں میں سمیت اُن کے کھیتوں کے بعض بنی یہوداہ قِرَیت اَربؔعَ اَور اُس کے دیہات میں۔ اَور دِیبؔون اَور اُس کے دیہات میں۔ اَور یَقبضی ایؔل اَور اُس کے دیہات میں بسے۔ 26 ۔اَور یِشُوؔع اَور مولاؔدہ اَور بَیت فلط۔ 27 ۔اَور حَصَر سوعال اَور بیرسبع اَور اُس کے دیہات۔ 28 28۔اَور صِقلاؔج اَور مُقوناہ اَور اُس کے دیہات۔ 29 ۔اَور عَین رِمْوَن اَور صارعاہ اور یاموت۔ 30 ۔زانوح اَور عَدُلام اَور اُن کے قصبوں اَور لکیس اَور اُس کے کھیتوں اَور عزیقہ اَور اُس کے دیہات میں۔تو وہ بیر سبع سے لے کر وادی ہنّوم تک بسے۔ 31 ۔اَور بنی بنیمین جبؔع سے لے کر مکماس اَور عتیاہ اَور بَیت ؔایل اَور اُس کے دیہات۔ 32 ۔اَور عنتوت اَور نوؔب اَور عننیاہ۔ 33 ۔اَور حاصؔوُر اَور راؔمہ اَور جتیم۔ 34 ۔اَور حادید اَور ضبوعؔیم اَور نبلاّط۔ 35 ۔اَور لؔود اَور اونؔو میں یعنی کاریگروں کی وادی میں بسے۔ 36 ۔اَور لاویوں میں سے کُچھ یہوداہ اَور کُچھ بنیمین میں بسے۔