1 ۔ وفاداری کا عہد و پیمان اَور وہ جِنہوں نے مُہریں لگائیں یہ ہیں۔ نحمیاہ بِن حَکلیاہ حاکم اَور صِدقیؔاہ۔ 2 ۔سِرؔایاہ ۔ عَزَّریا ہ یرؔمیاہ۔ 3 ۔فِشحوؔر، اَمَریاؔہ ، مَلکؔیاہ۔ 4 ۔حطَوُشؔ ۔ سَبنَیاؔہ مَلُوک۔ 5 ۔ حاَرِؔم۔ مَریموؔت، عبَدؔیاہ۔ 6 ۔دانی ایل۔ جِنتؔون۔ بارُوکؔ۔ 7 ۔مسُلامؔ۔ ابیاہ۔ مِیاّمَیؔن۔ 8 ۔مَعزَؔیاہ۔ بِلجؔئی۔ سِمعَؔیاہ یہ کاہِن تھے۔ 9 ۔ اَور لاوی۔ یِشوُؔع بِن اَزَنؔیاہ۔ بنی حنداؔد میں سےبَنوُی۔ قدمی ؔایل ۔ 10 ۔اَور اُن کے بھائی۔ سبَنؔیاہ۔ ہودؔیاہ۔ قلؔیطاہ۔ فِلایاہ۔ حناؔن۔ 11 ۔مِیکاؔ۔ رِحؔوب۔ حَسابیاہ۔ 12 ۔زَکورُ۔ سربیاہ ۔سَبَنؔیاہ۔ 13 ۔ہودؔ یاہ۔ باؔنی ۔ بِنینؔو۔ 14 ۔اَور قوم کے رئیس۔ پَرعوؔس پخت موآبؔ۔ عیلاؔم۔ زتوُؔ۔ باؔنی۔ 15 ۔بنی ۔عَزجَاد ببی۔ 16 ۔اِدونیاہ ۔ بگوی ۔ عدؔین۔ 17 ۔اطیرؔ۔ حِزقؔیاہ۔ عَزُور۔ 18 ۔ہودیاہ۔ حاشوم ۔بضی۔ 19 ۔خارِیفؔ۔ عنتوؔت۔ ٹوبی ۔ 20 ۔مگفیعاؔس مِسُلاؔ م ۔ حیزِیرؔ ۔ 21 ۔مِشیَزبیل ۔ صدوؔق۔ یَدُوؔع۔ 22 ۔فلَطؔیاہ۔ حناؔن۔ عناؔیاہ۔ 23 ۔ہوسیعؔ۔ حَننؔیاہ۔ حَسوب۔ 24 ۔ہلوحیسؔ۔ فلِحاؔ۔سوبیقؔ ۔ 25 ۔رِحُومؔ ۔ حسبناہ ۔معسیاہ۔ 26 ۔اخیاہ۔ حنان۔ عناؔن۔ 27 ۔ مَلُوکؔ ۔حارِمؔ۔ بَعؔناہ۔َ 28 ۔اَور باقی لوگو ںاَور کاہِن اَور لاوی اَور دربان اَور گانے والے اَور نِتینیؔم اَور وہ سب جو خُدا کی شریعت کے لئے مُمالِک کے لوگوں سے جُدا ہُوئے تھے۔ اَور اُن کی بیویاں اَور اُن کے بیٹے اَور اُن کی بیٹیاں اَور ہر ایک عقلمند اَور سمجھدار۔ 29 ۔اپنے بھائیوں اَور اپنے اَمیروں کے ساتھ مِلے اَور عہد اَور قَسم میں شامِل ہُوئے ۔ کہ ہم خُدا کی شریعت پر جو مَردِ خُدا مُوسؔیٰ کی زُبان سے دی گئی چلیں گے۔ اَور خُداوند اپنے خُدا کے سب اِحکام اَور قَضاؤں اَور قَوانین کو مانیں گے اَور اُن پر عمل کریں گے۔ 30 ۔اَور کہ ہم اپنی بیٹیاں مُلک کی قوموں کو نہ دیں گے۔ اَور نہ اُن کی بیٹیاں اپنے بیٹوں کے لئے لیں گے۔ 31 ۔اَور کہ مُلک کے باشِندوں سے جو سبت کے روز کوئی اِسباب یا کھانے کی چیز بیچنے کے لئے لائیں۔ ہم سبت کے دِن میں اَور کِسی مُقدّس دِن میں نہ خرِیدیں گے اَور کہ ہم ساتویں سال کو اَور ہر ایک قرض کا مُطالبہ چھوڑ دیں گے۔ 32 ۔ اَور ہم نے اپنے لئے فرائض مُقرّر کئے۔ کہ ہم اپنی طرف سے اپنے خُدا کے گھر کی خدمت کے لئے سال میں مثقال کا تیسرا حِصّہ ادا کریں گے۔ 33 ۔نَذَر کی روٹیوں اَور دائمی نَذَر کی چیزوں اَور دائمی سوختنی قُربانی کے لئے جو سبتوں اَور نئے چاندوں اَور عیدوں میں ہوں۔ اَور پاک چیزوں کے لئے اَور خطا کے ذَبیحوں کے لئے جو اَسؔرائیل کی طرف سے کَفاَرہ کےلئے ہوں۔ اَور اپنے خُدا کے گھر کی ہر ایک خدمت کے لئے۔ 34 ۔پھِر ہم نے کاہِنوں اَور لاویوں اور لوگوں کے درمیان لکڑی کی نَذَر کی بابت قُرعہ ڈالا کہ وہ بمُطابِق ہمارے آبائی گھرانوں کے مُقرّرہ وقتو ں پر سال بسال ہمارے خُدا کے گھر کے اندر لائی جائے۔ تاکہ خُداوند ہمارے خُدا کے مذَبح پر جس طرح سے کہ شریعت میں لِکھا ہُؤا ہَے جَلائی جائے۔ 35 ۔اور کہ ہم اپنی زمین کی پہلی پیداوار اور سب درختوں کے پہلے پھل سال بہ سال خداوند کے گھر میں لائیں۔ 36 ۔اَورہمارے بیٹوں میں سے پہلوٹھے اَور اپنے چوپایوں کے پہلوٹھے جس طرح سے کہ شریعت میں لِکھا ہُؤا ہے۔ اَور اپنے مویشی اَور اپنی بھیڑ بکری کے پہلوٹھے اپنے خُدا کے گھر میں کاہِنوں کے پاس لائیں جو ہمارے خُدا کے گھر میں خدمت کرتے ہیں۔ 37 ۔اَور کہ اپنے پہلے گوُندھے ہُوئے آٹے کو اَور قُربانیوں کو اَور سب درختوں کے پَھل اَور پہلی مَے اَور تیل کو کاہِنوں کے پاس اپنے خُدا کے گھر کے خزانوں میں لائیں۔ اَور اپنی زمین کی دَہ یکیاں لاویوں کا دسواں حِصّہ ہو۔ تاکہ ہمار ی کاشت کاری کے تمام شہروں میں لاویوں کا دسواں حصہ ہو۔ 38 ۔اَور ہارُوؔن کی اولاد میں سے ایک کاہِن لاویوں کے ساتھ ہو گا۔ جس وقت کہ وہ دَہ یکیاں لیں اَور لاوی دَہ یکیوں کا دسواں حِصّہ ہمارے خُدا کے گھر کے لئے بیُت المال کے مخزنوں میں لائیں۔ 39 ۔ کیونکہ بنی اَسؔرائیل اَور بنی لاوؔی اپنے گیہُوں اَور مَے اَور تیل کے پہلے پَھلوں کو اُن مخزنوں میں لائیں جہاں کہ پاک برتن اَور کاہِن اَور خدمت گُزار اَور دربان اَور گانے والے ہوں اَور ہم اپنے خُدا کے گھر کو نہیں چھوڑیں گے۔