1 ۔ سلامتی کا رئیس پہلےوقت میں اُس نے زبوُلون کی سَر زمین اَور نفتاؔلی کی سَر زمین کو ذِلّت دی۔پر آخِری ایّام میں وہ یردن سے پار سُمندر کی را ہ یعنی غیر قوموں کے گِلیؔل کو بزرگی د ےگا ۔ 2 ۔جو قوم تاریکی میں چلتی ہے وہ بڑا نُور دیکھے گی۔ جو مَوت کے سائے کے مُلک میں بستے ہیں اُن پر نُور چمکے گا۔ 3 ۔تُو نے فرحت کو بڑھایا ۔تُو نے خُوشی کو زیادہ کیا۔وہ تیرے سامنے خُوشی کرتے ہیں۔ایسی خُوشی جیسی فصل کاٹنے یا غنیمت بانٹنے میں ہوتی ہے۔ 4 ۔کیونکہ اُس کی مُشقت کے جُوئے کو اَورکندھے کی لاٹھی کو اَور اُس کے سرکوب کے عصا کو تُو نے ایسے توڑ ڈالا جیسے مِدیؔان کے دِن میں ہَوا۔ 5 ۔کیونکہ ہر وہ جُوتا جو ہنگامے میں ٹاپتا تھا ۔اَور ہر ایک خُون آلُود جُبہّ جَلانے کے لئے ہوگا ۔اَور آگ سے جَلایا جائے گا۔ 6 ۔کیونکہ ہمارے لئے ایک لڑکا پیدا ہُوا اَور ہمیں ایک بیٹا عطا کیا گیا ۔اَور صداقت اُس کے کندھے پر ہے۔ اَور اُس کا نام یہ ہے یعنی عجیب مُشیر۔ خُدائے قادِر ۔اَبِ اَبدی۔سلامتی کا رئیس۔ 7 ۔داؤد کے تخت اَور مَملُکَت پر اُس کی حُکومت کی اِقبالمندی اَور سلامتی کی اِنتہا نہ ہوگی۔ تاکہ اِس وقت سے لے کر اَبد تک اُسے قائم کرے ۔اَور عدل اَور صداقت سے اُسے مُستحکم رکھّے ربُّ الافواج کی غیوری یہ کرے گی ۔ 8 ۔ اِسراؔئیل کی خطا اَور سزاخُداوند نے یَعقُؔوب پر ایک کلام بھیجا اَور وہ اِسراؔئیل پر نازِل ہُوا۔ 9 ۔اَور سب لوگ یعنی اِفرائیمؔ اَور سامریہ کے باشندے جانیں گے ۔وہ شیخی سے اَور مَغرور دِل سے کہیں گے۔ 10 ۔اینٹیں تو گِر گئیں پر ہم تراشے ہُوئے پتھّروں سے عمارت بنائیں گے۔ گُولر کے درخت کاٹے گئے پر ہم اُن کی جگہ دیوار لگائیں گے 11 ۔اِس لئے خُداوند اُس کے خلاف اُس کے مُخالفوں کو اُٹھائے گا اَور اُس کے دُشمنوں کو فراہم کرے گا۔ 12 ۔ مشرق سے اَراؔم اَور مغرب فِلسطیؔن۔ پس وہ اِسراؔ ئیل کو مُنہ پسار کر کھا جائیں گے۔اِس سب کے باوجُود اُس کا غضب ٹھنڈا نہ ہوگا اَور اُس کا ہاتھ بڑھایا ہُؤا ہی رہے گا۔ 13 ۔ کیونکہ لوگ اپنے مارنے والے کی طرف نہ پھرے اَور ربُّ لافواج کے طالب نہ ہُوئے۔ 14 ۔سو خُداوند اِسراؔئیل میں سے سر اَور دُم کو اَور کھُجور اَور نَے کو ایک ہی دِن میں ہلاک کر دے گا۔ 15 ۔ عُمر رسیدہ اَور معزز وہی سر ہے اَور جھُوٹ سِکھانے والا نبی وہی دُم ہے۔ 16 ۔ اِس اُمّت کے ہادی گُمراہ کرتے ہیں اَور جن کی ہدایت ہوتی ہے وہ بھٹک گئے ۔ 17 ۔اِس لئے خُداوند اُن کے جوانوں کو نہیں چھوڑے گا۔اَور وہ اُن کے یتِیموں اَور اُن کی بیواؤں پر رحم نہ کرے گا کیونکہ سب کے سب کافِر اَور بَد کردار ہیں اَور ہر ایک مُنہ حماقت کی بات بولتا ہے اس سب کے باوجُود اُس کا غضب ٹھنڈا نہ ہوگا اَور اُس کا ہاتھ بڑھایا ہُؤا ہی رہے گا۔ 18 ۔ کیونکہ شرارت آگے کی طرح جَلا دیتی ہے ۔وہ جھاڑیوں اَور کانٹوں کو کھا جائے گی۔اَور جنگل کے جھُنڈ میں شُعلہ زَن ہوگی۔اَور وہ دُھوئیں کا ستُون بن کر اُوپر اُڑ جائے گا ۔ 19 ۔ربُّ الافواج کے غضب سے زمین جَلائی جائے گی اَور اُمّت آگے کے ایندھن کی طرح ہوگی۔ کوئی آدمی اپنے بھائی پر شفقت نہ کرے گا۔ 20 ۔اَور وہ دہنی طرف کُچھ کاٹے گا پر بھُوکا ہی رہے گا اَور بائیں طرف کُچھ کھائے گا پر سیر نہ ہوگا۔ ہر ایک اپنے بازو کا گوشت کھائے گا۔ 21 ۔ یعنی منّسی اِفرائیم کا اَور اِفرائیم منّسی کا اَور دونوں یُہوداہ کے خلاف ہوں گے۔اِس سب کے باوجُود اُس کا غضب ٹھنڈا نہ ہوگا۔اَور اُس کا ہاتھ بڑھایا ہُؤا ہی رہے گا۔