باب

1 ۔ افسوس اُن پر جو ظُلم کے آئین مُقرر کرتے ہیں اَور جو رُعب داری کی تحریر لکھتے ہیں ۔ 2 ۔تاکہ مِسکینوں کے اِنصاف کو بگاڑیں اَور میری اُمّت کے مُحتاجوں کے حَق کو لُوٹ لیں تاکہ بیوائیں اُن کی غنیمت ہوں اَور وہ یِتیموں کو لُوٹیں ۔ 3 ۔پس تُم عدالت کے اَور دُور سے آنے والی ہلاکت کے دِن میں کیا کرو گے ؟ اَور مدد کے لئے کِس کے پاس جاؤ گے۔اَور اپنی دولت کہاں چھوڑو گے؟ 4 ۔ پس فَقط یہ کہ اسیروں میں ذلیل ہوگے یا مقتُولوں کے درمیان گِرو گے اِس سب کے باوجُود اُس کا غضب ٹھنڈا نہ ہوگا اَور اُس کا ہاتھ بڑھا ہی رہے گا۔ 5 ۔ اسؔور کی سزا اسؔور پر افسوس ! وہ میرے غضب کی چھڑی اَور لاٹھی ہے۔ اَور یہ اُن کے ہاتھ میں ہے۔ 6 ۔ میں اُسے ایک بے دین قوم پر بھیجتا ہُوں اَور اُس اُمّت کے خلاف حُکم دیتا ہُوں۔ جس پر میرا قہر ہے کہ لُوٹ کو لُوٹے اَور شِکار کو شِکار کرے اَور کُوچوں کے کیچڑ کی طرح اُنہیں لتاڑے ۔ 7 ۔ لیکن وہ اِس طر ح سے نہیں دیکھتا اَور نہ یہ کہ اُس کے دِل خیال ہے۔ بلکہ اُس کے دِل میں یہ ہے کہ بے شُمار قوموں کو ہلاک کرے اَور کاٹ ڈالے ۔ 8 ۔ کیونکہ وہ کہتا ہے کہ 9 ۔ کیا میرے اُمراء سب کے سب بادشاہ نہیں ؟ کیا کلنُو کرکمیس کی طرح نہیں اَور حمات ارفاد کی طرح ؟ کیا سامریہ دَمِشق کی مِثل نہیں؟ 10 ۔جس طرح میرا ہاتھ اِن مَملکُتوں پر غالِب آیا ۔اَور اُن کے بت یُروشؔلیِم کے بت سے برتر نہیں؟ 11 ۔اَور جیسا میں نے سامریہ اَور اُس کے بُتوں سے کیا۔کیا ویسا ہی یُروشؔلیِم اَور اُس کے بُتوں کے ساتھ نہ کُروں گا؟ 12 ۔ اَور جب خُداوند اپنے تمام کام کوہ ِ صیون اَور یُروشؔلیِم میں ختم کرے گا۔ تو وہ شا ہ اسّؔور کے مُتکّبر دِل کے پھَل کی اَور اُس کی بُلند نظری کے فخر کی سزا دے گا۔ 13 ۔ کیونکہ اُس نے کہا کہ میں نے اپنے ہاتھ کی قُوّت اَور اپنی حِکمَت سے کام کیا کیونکہ میں عقلمند ہُوں ۔میں نے قوموں کی سَرحدوں کو سرکایا اَور اُن کے خزانے لُوٹے اَور میں نے تختوں پر بیٹھنے والوں کو نیچے اُتار دِیا جس طرح کوئی بَہادر مَرد کرتا ہے۔ 14 ۔اَور میرے ہاتھ نے قوموں کی دولت کو گھونسلے کی طرح پایا اَور جس طرح کوئی پڑے ہوئے انڈوں کو جمع کرے میں نے ساری کی ساری زمین کو جمع کیا اَور کِسی نے پَر نہ ہلایا۔ یا چونچ کھولی یا چہچہایا ۔ 15 ۔ کیا کُلہاڑا اُس پر جو اُسی سے کاٹ رہا ہے فخر کرے گا؟ یا آرا اُس کے خلاف جو اُسے حرکت دیتا ہے۔ تکّبر کرے گا؟ چھڑی اپنے اُٹھانے والے کو کیونکر ہلائے گی ۔جو لکڑی نہیں ہے اُسے لاٹھی کیونکر اُٹھائے گی۔ 16 ۔ اِس لئے خُداوند ربُّ الافواج اُس کے جنگی مَردوں پر کمزوری بھیجے گا اَور اُس کی شوکت کی بجائے آگ کی سوزِش کی طرح ایک سوزِش بھڑکائی جائے گی ۔ 17 ۔اَور اِسراؔئیل کا نُور آگ اَور اُس کا قُدّوس شُعلہ بن جائے گا تو یہ اُس کے کانٹوں اَور خاردار جھاڑیوں کو ایک ہی دِن میں جَلائے گا اَور بھسم کرے گا ۔ 18 ۔اَور اُس کے جنگل اَور اُس کے زرخیز کھیت کی جان و جِسم کی شوکت فنا ہوگی ۔جس طرح مریض غش کھاتا ہے۔ 19 ۔اَور جنگل کے درخت جو باقی رہیں گے اَور وہ ایسے تھوڑے ہوں گے کہ اُنہیں ایک لڑکا بھی گِن کر لکھ لے ۔ 20 ۔ اِسراؔئیل کا بَقیہّ اَور اُس روز اِسراؔئیل کا بَقیہّ اَور یَعُؔقوب کے گھرانے سے جو بچ رہیں گے وہ اُس پر جو اُنہیں مارا کرتا تھا پھِر تکَیہ نہ کریں گے بلکہ وہ دِل کی سچائی سے اِسراؔئیل کے قُدّوس یعنی خُداوند پر تکیہ کریں گے ۔ِ 21 ۔اَور بَقیہّ ہاں یَعقؔوب کا بَقیہّ خُدائے قادِر کی طرف رجُوع لائے گا ۔ 22 ۔ کیونکہ اَے اِسراؔئیل ! اگرچہ تیری اُمّت ساحِل کی ریت کی مانند ہوتو بھی اُس میں سے فَقط بَقیہّ رجُوع لائے گا ۔کیونکہ ایک ایسی بربادی ٹھہرائی گئی جو اِنصاف سے لبریز ہے ۔ 23 ۔ کیونکہ خُداوند ربُّ الا فواج تمام رُوئےز مین پر مُقرّرہ بربادی عمل میں لائے گا۔ 24 ۔ اِس لئے خُداوند ربُّ الا فواج یُوں فرماتا ہے کہ اَے میری اُمّت جو صیون میں رہتی ہے۔ اسّؔور سے نہ ڈراگرچہ وہ تُجھے چھڑی سے مارے اَور تُجھ پر اپنی لاٹھی اُٹھائے ۔اُس طریق پر جیسا اُس نے مِؔصر میں کیا۔ 25 ۔اَور اُس سے نہ ڈر کیونکہ تھوڑی ہی دیر میں غصّہ موقُوف ہوگا۔اَور میرا غضب اُنہی کی ہلاکت کا باعث ہوگا ۔ 26 ۔اَور ربُّ الافواج اُس پر کوڑے سے ایسا وار کریگا جس طرح کہ عورؔیب کی چٹان کے قریب مِدیان مارا گیا اَور جس طرح کہ اُس کا عصا سمُندر پر تھا اَور و ہ اُسے مِؔصر کی راہ میں لے جائے گا۔ 27 ۔ اَور اُس روز اُس کا بوجھ تیرے کندھے سے اَور اُس کا جُؤا تیری گردن سے ہٹا لِیا جائے گا اَور گردن کے موٹاپے کے سبب سے جُوا ہٹایا جائے گا۔ 28 ۔ سنحیرؔب کا حملہ وہ عیات میں پُہنچے گا ۔وہ مجِؔرون میں سے گُزرے گا ۔وہ مِکماؔس میں اپنا اسباب رکھّے گا۔ 29 ۔وہ جائے گُزر سے عبُور کرے گا۔یُوں کہہ کر کہ ہم جبع میں رات کاٹیں گے۔ رامہ حیران وہراساں ہُؤا ۔جبعہؔ ساؤل بھاگ نِکلا ہے۔ 30 ۔اَے جلیّم کی بیٹی ! اپنی آواز بُلند کر ۔اَے لَیس کان لگا ۔اَے عنتوت ! جَواب دے ۔ 31 ۔ مَدمینہؔ کُوچ کر گیا۔ جیبیم کے باشندے بھا گ گئے ۔ 32 ۔ وہ آج کے دِن نوؔب میں ٹھہرے گا ۔وہ صیون کی بیٹی کے پہاڑ پر یعنی یُروشلؔیِم کی پہاڑی پر اپنا ہاتھ اُٹھائے گا۔ 33 ۔لیکن دیکھ۔ خُداوند ربُّ الا فواج شاخوں کو سختی سے توڑ ڈالے گا۔پس ہر ایک اُونچے قد والا کاٹا جائے گا اَور ہر ایک جو بُلند ہے پست کیا جائے گا۔ 34 ۔ اَور جنگل کی جھاڑیاں لوہے سے کاٹی جائیں گی اَور قادِر ہاتھ سے لُبنان گر جائے گا۔