1 ۔مسیح کی سلطنت لیکن یسّؔی کے تَنے سے ایک کونپل نِکلے گی ۔اَور اُس کی جڑ سے ایک نونہال اُگے گا۔ 2 ۔ اَور اُس پر خُداوند کی رُوح ٹھہرے گی۔ یعنی حِکمَت اَور فہم کی رُوح ۔مشورت اَور قُوّت کی رُوح ۔معرفت اَور خُداوند کے خوف کی رُوح۔ 3 ۔ اَور خُداوند کے خوف میں اُس کی خُوشنودی ہوگی ۔و ہ نہ اپنی آنکھوں کے دیکھنے کے مُطابق اِنصاف کرے گا۔اَور نہ اپنے کانوں کے سُننے کے مُوافق فیصلہ کرے گا۔ 4 ۔بلکہ مِسکینوں کا عدل سے اِنصاف کرے گا۔اَور زمین کے غریبوں کا راستی سے فیصلہ کرے گا اَور وہ ظالمِ کو اپنے مُنہ کی چھَڑی سے مارے گا اَور شریر کو اپنے لبوں کے دَم سے ہلاک کرے گا۔ 5 ۔ عدل اُس کی کَمر کا پٹکا ہوگا اَور صداقت اُس کی پَیٹھ کا پٹکا ہوگا ۔ 6 ۔بھیڑیا بّرے کے ساتھ رہے گا اَور چیتا بکری کے بچّے کے ساتھ بیٹھے گا اَور بچھڑا اَور شیر بچّہ اِکٹھے بسیں گے اَور ایک چھوٹا بچّہ اُن کی ہدایت کرے گا ۔ 7 ۔ گائے اَور ریچھنی اِکٹھی چَریں گی اَور اُن کے بّچے اِکٹھے رہیں گے ۔اَور شیر بَیل کی طرح بُھوسا کھائے گا۔ 8 ۔ اَور شِیر خوار بچّہ سانپ کے بِل کے پاس کھیلے گا اَور دُودھ چھُڑایا ہُوا لڑکا اَجگر کے سُوراخ میں اپنا ہاتھ ڈالے گا ۔ 9 ۔ وہ میرے کو مُقّدس پر کہیں دُکھ نہ دیں گے اَور فساد نہ کریں گے۔ کیونکہ زمین خُداوند کی معرفت سے پُر ہوگی جس طرح پانی سُمندر کی تہہ کو ڈھانپتا ہے ۔ 10 ۔ اُس روز یسی کی اُس جڑ کو جو اُمّت کے لئے جھنڈے کی طرح قائم ہے غیر قومیں تلاش کریں گی اَور اُس کی جائے سکُونت جلیل ہوگی۔ 11 ۔ اَور اُس روز خُداوند اپنا ہاتھ پھِر بڑھائے گا۔ تاکہ اپنی اُمّت کا وہ بَقیہّ واپس لائے جو اسّؔور اَور مِصر اَور فتروس اَور کُوشؔ اَور عیلام اَور سنعار اَور حمات اَور سُمندر کےاطراف سے بچ رہے۔ 12 ۔ اَور وہ قوموں کے لئے جھنڈا کھڑا کرے گا۔اَور اِسراؔئیل کے اسیروں کو فراہم کرے گا اَور یہُوداہ کے پراگندہ لوگوں کو زمین کی چاروں طرف سے جمع کرے گا۔ 13 ۔تب اِفرائیم کا حسد جاتا رہے گا اَور یہُوداہ کے دُشمن نیست ہوں گے ۔پس اِفرائیم یہُوداہ پر حسد نہ کرے گا ۔اور نہ یہوداہ افرائیم سے دشمنی رکھےگا۔ 14 اَور مغرب کی طرف وہ فلستیوں کے کندھوں پر جھَپٹیں گے اَور وہ تمام بنی مشرق کو لُوٹیں گے اَور اِدوم اَور موآبؔ پر اپنے ہاتھ ڈالیں گے اَور بنی عمّوؔن اُن کی اطاعت کریں گے ۔ 15 ۔ اَور خُداوند مِصؔر کے سُمندر کی زُبان کو خُشک کرے گا اَور اُپنے دَم کی حرارت سے اپنا ہاتھ دریا پر ڈالے گا ۔اَور سات نالوں میں اُسے تقسیم کریگا ۔تب وہ جُوتے پہنے ہُوئے پار جائیں گے۔ 16 ۔اَور اُس کی اُمّت کے اُس بُقیہّ کے لئے جواسّؔور میں سے بچ رہے گا ۔ایسی شاہراہ ہوگی جیسی اِسراؔئیل کے لئے تھی جس دِن وہ مُلک ِمِصر سے باہر نِکلا۔