باب

1 ۔شُکر گُزاری کا گیت اَور اُس روز تُو کہے گا۔ اَے خُداوند میں تیرا شُکر کرتا ہُوں۔ تُو مُجھ سے ناراض تو تھا ۔ پر تیرا غُصّہ اُترگیا اَور تُو نے مُجھے تسلّی دی ہے۔ 2 ۔ یقیناََ خُداوند میرا مُخلّص ہے۔ میں اِطمینان سے ہُوں اَور نہیں ڈروں گا۔ خُداوند ہی میری قُوّت اَور توانائی ہے۔ اَور وہی میرا مُخلص ہے۔ 3 ۔ تم خُوش ہو کر ۔ نجات کے چشمو ں سے پانی بھروگے ۔ 4 ۔ اَور اُس دِن تُم کہو گے۔ خُداوند کا شُکر کرو۔اُس کے نام پُکارو۔ قوموں میں اُس کے کاموں کو مشہُور کرو۔ بشارت دو کہ اُس کا نام اعلٰی ہے۔ 5 ۔ خُداوند کی مَدح خوانی کرو۔ کیونکہ اُس نے عظیم کام کئے ہیں۔ تمام زمین پر اِس بات کی خبر ہو 6 ۔ اَے صیون کے باشندو! خُوشی سے للکارو کیونکہ تیرے درمیان اِسراؔئیل کا قُدّوس عظیم ہے۔