1 ۔ نُبوّت کا موقع شاہ یہُوداہ آخز بن یوتامؔ بِن عُزیاہ کے دِنوں میں رضین شاہ ِ اَرام ؔ اَور شا ہ اِسراؔئیل فقح بن رملیاہ یُروشلیِؔم کو آئے تاکہ اُس سے جنگ کریں پر اُسے مغلُوب نہ کر سکے ۔ 2 ۔اَور داؤد کے گھرانے کو خبر دے کر کہا گیا۔ کہ اَرام اِفرائیم پر اُترا ہے ۔تب اُس کا دِل اَور اُس کی قوم کادِل متحد ہوگیا جس طرح کہ جنگل کے درخت ہَوا کے آنے سے متحد ہوتے ہیں۔ 3 ۔اَور خُداوند نے یسعیاہ سے کہا کہ تُو اَور تیرا بیٹا شیاریا شوب اُوپر کے تالاب کی نالی کے پرلے سِرے پر جو قصاروں کے کھیت کی راہ میں ہے۔آخز کی مُلاقات کے لئے باہر نِکلو۔ 4 ۔اَور اُس سے کہہ کہ خبردار رہ ۔ حوصلہ رکھّ اور نہ ڈر اَور اُن جَلتی ہَوئی اَور دُھواں دیتی ہوئی دو لکڑیوں کی دُموں سے نہ گھبرا ۔ 5 ۔ کیونکہ اَرامؔ تیرے خلاف بَدی کا قَصد کرکے کہتا ۔ہے کہ ۔ 6 ۔آؤ ہم یہُوداہ کو جائیں اَور اُس پر حملہ کریں اَور اُسے مُطیع کرلیں ۔اَور طابیل کے بیٹے کو اُس پر بادشاہ بنائیں ۔ 7 ۔لیکن خُداوند خُدا یُوں کہتا ہے۔ کہ یہ منصُوبہ قائم نہ رہے گا اَور یہ نہ ہوگا۔ 8 ۔ کیونکہ اَرام کا سردَمشق ہے اَور دَمشق کا سردار رضین ہے ۔ 9 ۔ اَور ایسا ہی اِفرائیم کا دا رلسلطنت سامریہ ہے اَور سامریہؔ کاسردار رملیاہ کابیٹا ہے۔ اور اگر تُم یقین نہ لاؤگے تو تُم قائم نہ رہو گے۔ 10 10۔ پھِر خُداوند نے آخز سے کلام کرکے کہا ۔ 11 11۔ کہ خُداوند اپنے خُدا سے کوئی نشان مانگ یا تو نیچے گڑھے میں یا اُوپر بلُندی میں آخز نے کہا۔ 12 ۔ میں نہیں مانگُوں گا اَور خُداوند کو نہیں آزماؤں گا۔ 13 ۔ تب اُس نے کہا ۔اَے داؤد کے گھرانے ! اب سُنو کیا تُمہارے نزدِیک یہ چھو ٹی بات ہے کہ تُم آدمیوں کو بیزار کرتے ہو یہاں تک کہ تُم میرے خُدا کو بھی بیزار کرو گے؟ 14 ۔ عمانوایل اِس لئے خُداوند خود تُمہیں نِشان دے گا۔ دیکھ کُنواری حامِلہ ہوگی اَور اُس سے بیٹا ہوگا اَور وہ اُس کا نام عمانوایل رکھّے گی ۔ 15 ۔ وہ مکھّن اَور شہد کھائے گا تاکہ وہ بَدی سے اِنکار کرنا اَور نیکی کو پسند کرنا جانے ۔ 16 ۔یقیناََ پیشتر اَس کے کہ لڑکا بَدی سے انِکار کرنا اِور نیکی کو پسند کرنا جانے۔یہ سَر زمین جس کے دو بادشاہوں سے تُو نفرت کرتا ہے تباہ کی جائے گی۔ 17 ۔ بے اعتقادی کی سزا خُداوند تُجھ پر اَور تیری قوم اَور تیرے باپ کے گھرانے پر ایسے ایّام لائے گا ۔ جو اِفرائیم کے یہُوداہ سے جُدا ہونے کے دِن سے نہیں آئے ۔ 18 ۔اُس وقت خُداوند مِصر کے دریاؤں کےسِروں سے مکھّیوں کو اَور اسور کے مُلک سے زنبوروں کو سیسکار کر بلاۓ گا۔ 19 ۔ تو وہ آئیں گے اَور ڈھلوانوں کی وادیوں اَور چٹانوں کی دراڑوں اَور سب خارستانوں اَور تمام چراگاہوں میں سب کے سب آرام کریں گے۔ 20 ۔اُس روز خُداوند ایک ایسے اُسترے سے جو اُس نے دریا کے پار اُجرت پر لِیا، سر اَور پاؤں کے بال بلکہ داڑھی بھی مُونڈے گا ۔ 21 ۔(اَور اُس روز آدمی ایک بچھیا اَور دو بھیڑیں پالے گا۔ 22 ۔اَور دُودھ کی کثرت کی وجہ سے وہ مکھّن کھائے گا۔ کیونکہ زمین میں جو کوئی باقی رہے گا وہ مکھّن اَور شہد کھائے گا )۔ 23 ۔ اَور اُس روز ہر ایک جگہ جس میں ہزار تاکیں ہزار روپے کی تھیں وہاں جھاڑیاں اَور کانٹے ہوں گے۔ 24 ۔ اَور لوگ وہاں تیر کمان لئے ہُوئے داخِل ہوں گے کیونکہ تمام سَر زمین میں جھاڑیاں اَور کانٹے ہوں گے۔ 25 ۔اَور اُن سب پہاڑوں میں جو کدُالی سے کھودے جاتے تھے تُو جھاڑیوں اَور کانٹوں کے ڈر سے نہ جائے گا بلکہ بَیل اُن میں چریں گے اَور بکریاں اُنہیں پامال کریں گی۔