1 ۔ اُس روز سات عورتیں ایک آدمی کو پکڑ کر کہیں گی کہ ہم اپنی روٹی کھائیں گی اَور اپنے کپڑے پہنیں گی ۔ہم صِرف تیرے نام کی کہلائیں ۔تُو ہماری شرم ہم سے دُور کر۔ 2 ۔ سَلطنَتِ مسیح اُس روز خُداوند کی کونپل زِینت دار اَور جلالی ہوگی۔ اَور زمین کا پھَل اُن کے لئے جو اِسرائیل سے بچّے رہیں گے لذیذ اَور خُوشنُما ہوگا۔ 3 ۔ جو صیُون میں باقی ہوگا اَور جو یُروشلیِؔم میں چھوڑا جائے گا وہ مُقدّس کہلائے گابلکہ ہر ایک جو یُروشلیِؔم میں زِندگی کے لیے لکھاگیا۔ 4 ۔ جِس وقت کہ خُداوند صیُون کی بیٹی کی گندگی کو دھوڈالے اَور عدل کی رُوح اَور جَلن کی رُوح کے ساتھ یُروشلؔیِم سے خُون مِٹاڈالے 5 ۔ تب خُداوند کو ہِ صیُون کے ہر مقام پر اُس کی محفلوں پر دِن کو بادِل اَور دُھواں اَور رات کو شُعلہ زن آگ کی چمک پیدا کرے گا۔ کیونکہ تمام جلال پر پردہ ہوگا۔ 6 ۔ اَور ایک خیمہ ہوگا جو دِن کو گرمی سے تو سایہ ہوگا اَور آندھی اَور بارش سے پردہ اَور پناہ گاہ ہوگا۔