1 ۔ کیونکہ دیکھ۔ بادشاہ ربُّ الافواج یُروشلیِؔم اَور یُہوداہ سے عصا اَور سہارا اُٹھائے گا۔ 2 ۔ یعنی بَہادر اَور جنگُجو اَور قاضِی اَور نبی اَور فال گیر اَور بزُرگ ۔ 3 ۔ اَور سپّہ سالار اَور مَعّزز اَور مُشیر اَور ماہر جادُوگر اَور قابل ساحِر۔ 4 ۔ اَور میں لڑکوں کو اُن کے سردار بناؤں گا اَور چھوٹے بچّے اُن پر حُکومت کریں گے۔ 5 ۔ اَور لوگ ایک دُوسرے پر اَور ایک آدمی اپنے ہمسائے پر حملہ کرے گا۔ اَور لڑکا بوڑھے پر اَور پاجی عزت دار پرجھپٹے گا۔ 6 ۔جب کوئی اپنے باپ کے گھرانے میں سے اپنے بھائی کو پکڑ کر کہے کہ تیرے پاس لباس ہے تُو ہم پرحاکمِ بن جا اَور یہ بربادی تیرے ماتحت ہو ۔ 7 ۔اُس روز وہ جواب دے کر کہے گا کہ میں مُعالج نہیں ہُوں۔میرےگھر میں نہ روٹی ہے نہ کپڑا ۔پس تُم مُجھے قوم کا حاکم مت بناؤ۔ 8 ۔رہنماؤں پر فتویٰ کیونکہ یُروشلؔیِم برباد ہُؤا اَور یہوداہ گرِگیا کیونکہ اُن کی زُبان اَور اُن کے کام خُداوند کے خلاف ہیں تاکہ اُس کی حشمت کی آنکھوں کو غضب دلائیں ۔ 9 ۔ اُن کی طرفداری کرنا اُن کے خلاف گُواہی دیتا ہے اَور وہ اپناگُناہ سدُوم کی طرح علانیہ کرتے ہیں۔ وہ اُسے چھُپا تے نہیں ۔پس اُن پر افسوس ! کیونکہ وہ اپنے آپ پر بدَی لائے ہیں۔ 10 ۔صادِق آدمی سے کہو ۔تیری خیریّت ہے۔کیونکہ وہ اپنے کاموں کے پھَل کھائے گا۔ 11 ۔شریر پر افسوس کیونکہ اُس پر بَد ی آئے گی۔اُس کے ہاتھوں کا بدلہ اُسے دِیا جائے گا۔ 12 ۔ میری اُمّت کو بچّے قابو کرتے ہیں اَور سُود خور اُس پر حُکومت کرتے ہیں ۔اَے میری اُمّت ۔تیرے ہادی تُجھے گُمراہ کرتے ہیں اَور تیرے راستوں کے طریق کو بگاڑتے ہیں۔ 13 ۔خُداوند جھگڑنے کے لئے مُستعد ہُؤا اَور اُمّت کی عدالت کرنے کو کھڑا ہُؤا ۔ 14 ۔ خُداوند اپنی اُمّت کے بزُرگوں اَور سرداروں کے ساتھ تصَفِیہ کرنے آئے گا کیونکہ تُم وہ ہو جنہوں نے تاکِستان کو تلف کیا اَور مِسکینوں کی لُوٹ تُمہارے گھروں میں ہے۔ 15 ۔تُم میرے اُمّت کو کیوں کُچلتے ہو اَور مَسکینوں کے چہروں کو کیوں پیس ڈالتے ہو ۔میرا خُداوند ربُّ الافواج فرماتا ہے ۔ 16 ۔ خواتین پر فتویٰ اَور خُداوند فرماتا ہے۔ چُونکہ صیُون کی بیٹیاں مُتکبّر ہیں ۔ وہ گردنیں لمبی کرکے اَور آنکھوں سے اِشارے کرتی ہوئی چلتی ہیں اَور چھوٹے قدموں سے چلتی اَور اپنے پاؤں کی پازیبوں سے چھنکارتی ہیں ۔ 17 ۔سو خُداوند صیُون کی بیٹیوں کے سروں کو گنجا کرے گا ۔اَور خُداوند اُن کے بالوں کو مُونڈے گا۔ 18 ۔ اُس روزخُداوند خَلخَالوں اَور آفتابوں اَور چاندوں کا فخر دُور کرے گا۔ 19 ۔ اَور زنجیروں اَور آویزے اَور کنگن اَور ٹوپیاں ۔ 20 ۔اَور اَفسر اَور پیکڑیاں اَور پٹکے اَور عِطردان اَور تعویذ ۔ 21 ۔ اَور خاتمین اَور ناک کی نتھّیں ۔ 22 ۔ اَور عمدہ پوشاکیں اَور کُرتیاں اَور دوپٹے اَور تھیلیاں ۔ 23 ۔ اَور آرسیاں اَور عُمدہ کَتان اَور سر بند اَور باریک نقاب ۔ 24 ۔ اَور اُن کے لئے خُوشبو کی بجائے بَدبُو ہوگی اَور پٹکے کے بدلے رَسّی اِور گندُے ہُوئے بالوں کی بجائے گنجاپن۔اَور شاندار مَلبوسات کے عوض ٹاٹ کا کمر کیونکہ حُسن کی بجائے شرم ہوگی۔ 25 ۔صُیو ن کے مَرد تلوار سے اَور اُس کے بَہادر لڑائی میں قتل ہوں گے۔ 26 ۔ اَور اُس کے پھاٹک نَوحہ کرتے ہوئے ماتم کریں گے اَور وہ اُجاڑ ہوکر خاک پر بیٹھے گا۔