1 ۔ہائے وہ جو مدد مانگنے کے لئے مِصؔر کو جانتے ہیں اَور گھوڑوں پر اِعِتقاد کرتے اِور رتھوں پر بھروسا رکھتے ہیں ۔اِس خیال سے کہ وہ بہُت سے ہیں اَور سَواروں پر اِس خیال سے کہ وہ نہایت طاقتور یں۔ پر وہ اِسرایئل قُدّوس کی طرف نہیں دیکھتے اِور خُداوند کی تلاش نہیں کرتے ۔ 2 ۔ پر وہ بھی دانا ہے ۔اَور اُس نے بلا نازل کی ۔اَور اپنے کلام کو باطِل نہیں کیا۔ وہ شریروں کے گھر کے خلاف اَور بَد کرداروں کی مدد کے خلاف اُٹھے گا ۔ 3 ۔ کیونکہ مِصؔر بشر ہے خُدا نہیں ۔اَور اُن کے گھوڑے جِسم ہیں رُوح نہیں جب خُداوند اپنا ہاتھ بڑھائے گا۔تو مدد کرنے والا ٹھوکر کھائے گا ۔اَور جس کی مدد کی گئی وہ گِرے گا ۔ وہ سب ایک ساتھ ہلاک ہوجائیں گے۔ 4 ۔ کیونکہ خُداوند نے مُجھے یُوں فرمایا ہے۔ کہ جس طرح شیر اَور شیر بچہّ شِکار پر غُرّاتا ہے۔ اَور جب اُس کے خلاف چرواہوں کی جماعت شور کرتی ہے۔ تو اُن کی آواز سے نہیں ڈرتا ۔اَور نہ اُن کے شور سے خوف کھاتا ہے۔ اِسی طرح سے ربُّ الافواج کوہ صیُّون پر اَور اُس کی پہاڑی پرلڑائی کرنے کےلئے اُترے گا۔ 5 ۔ مَنڈلانے والے پرندوں کی طرح ربُّ الافواج یُروشلؔیِم کی حِفاظت کرے گا۔ وہ اُس کی حمایت کرے گا۔اُسے رہائی دے گا اَور گزرتے ہوئے بچائے گا۔ 6 ۔اَے بنی اِسرائیل ! تُم اُس کی طرف رجُوع کرو جس سےتُم نے سخت اذیت دی۔ 7 ۔ اُس روز ہر ایک اپنے چاندی کے اُن بُتوں اَور سونے کے اُن بُتوں کو پھینک دے گا جو تُمہارے ہاتھوں نےگُناہ کرنے کے واسطے تُمہاری خاطر بنائے ۔ 8 ۔اَور اسُّور کی تلوار سے جو اِنسان نہیں گِرےگا۔اَور تلوار جو آدمی کی نہیں اُسے کھا جائے گی۔تو وہ تلوار کے سامنے سے بھاگے گااَور اُس کے نَوجوان خراج گُزار بنیں گے ۔ 9 ۔ اَور دہشت کی وجہ سے اُس کی طاقت جاتی رہے گی ۔اَور اُس کے اُمراء جھنڈے سے کانپ جائیں گے خُداوند فرماتا ہے۔ جس کی آگ صیُّون میں اَور تنُور یُروشلؔیِم میں ہے۔