1 ۔اُس روز خُداوند اپنی سخت اَور بڑی اور مضبُوط تلوار سے تیز رو سانپ کو اَور خمدار سانپ کو سزا دے گا اَور دریائی اژدھا کو قتل کرے گا۔ 2 ۔ِاسرائیل کی بحالی اُس روز پسندیدہ تاکسِتان ہوگا۔اُس کے لئے گیت گاؤ۔ 3 ۔ میں خُداوند اُس کا نِگہبان ہُوں۔میں اُسے ہر دَم پانی دیتا ہُوں ۔ایسا نہ ہو کہ اُسے نقصان پُہنچایا جائےمیں رات دِن اُس کی حِفاظت کرتا ہوں ۔ 4 ۔مُجھ میں غضب نہیں لیکن خاردار جھاڑی اَور کانٹوں سے کیا کرُوں؟ میں اُس سے جنگ کرنے آؤں گا ۔میں اُن سب کو جَلا دُوں گا۔ 5 ۔یا وہ میری قُوّت کی پناہ لے اَور میرے ساتھ صُلح کرے ۔ہاں میرے ساتھ صُلح کرے۔ 6 ۔اَور بعد میں یَعقُؔوؔب جڑ پکڑے گا ۔اَور اِسرائیل پھُوٹے گا اَور پھُول نِکالے گا ۔اَور رُوئے زمین کو پھلوں سے پُر کرے گا۔ 7 ۔ کیا اُس نے اُسے مارا جیسا کہ اُس کے مارنےوالے نے اُسے مارا؟ کیا وہ قتل کیا گیا جیسا کہ اُس کا قاتِل قتل کیا گیا؟ 8 ۔جب تُو نے اُسے خارج کر دِیا تو اُس کے ساتھ نرمی سے جھگڑا کیا۔ تو مشرقی ہوا کے دِن میں سخت آندھی اُسے لے گئی۔ 9 ۔ تو اُس سے یَعقُوؔب کی بَدی مُعاف کی جائے گی ۔اَور اُس کے گناہ کے مِٹا دینے کا یہ پھل ہوگا ۔کہ وہ مذِبح کے سب پتھّروں کو ٹُوٹے ہُوئے کنکروں کی طرح کرے گا ۔تو کھمبے اَور ستُون قائم نہ رہیں گے۔ 10 ۔ کیونکہ فصیل دار شہر وِیران ہوگا ایک چھوڑے ہُوئے مکان اَور بِیابان کی مانند خالی ۔وہاں بچھڑا چَرےگا اَور وَہیں لیٹ رہے گا اَور شاخیں کاٹ کھائے گا۔ 11 ۔ جب شاخیں سُوکھ کر کَٹ جاتی ہیں تو عورتیں آکر اُنہیں جَلا دیتی ہیں۔ کیونکہ وہ بے عقل لوگ َہیں۔اِس واسطے اُن کا خالِق اُن پر رحم نہ کرے گا۔اُن کا بنانے والا اُن پر مہربان نہ ہوگا۔ 12 ۔ اَور اُس روز خُداوند اُس کے درخت کو دریا کی دھار سے مِصؔر کی وادی تک جھاڑ دے گا ۔ اَور تُم اَے بنی اِسرائیل ایک ایک کرکے جمع کئے جاؤ گے ۔ 13 ۔ اَور اُس روز بڑا نرسنگا پھُونکا جائے گا۔ اَور جو اسُّور میں گُمراہ تھے اَور جو مِصؔر کی سَر زمین میں جَلا وطن کئے گئے وہ آئیں گے اَور یُروشؔلیِؔم میں کو ہِ مُقدّؔس پر خُداوند کو سجدہ کریں گے۔