باب

1 ۔سِتائِش کا گیت اَے خُداوند ! تُو میر ا خّدا ہے۔ میں تیری سِتائِش کرُوں گا۔ میں تیرے نام کی تعریف کرُوں گا ۔کیونکہ تُو نے عجیب کام کئے ہیں۔ تیری مصلحتیں قدیم سے حَق اَور راست ہیں۔ 2 ۔ کیونکہ تُو نے شہر کو مِٹّی کا ڈھیر اَور مضُبوط قصبے کو وِیران کر دِیا۔ تُو نے مغرُوروں کے قِلعے کو ڈھا دِیا۔ یہاں تک کہ وہ اَبد تک کبھی بنایا نہ جائے گا۔ 3 ۔ اِس لئے زبردست اُمّت تیری تمجید کرے گی اَور طاقتور قوموں کا شہر تُجھ سے خوف کھائے گا۔ 4 ۔ اِس لئے کہ تُو مُحتاج کے لئے ایک قلعہ ہُؤا اَور مِسکین کے لئے اُس کی تنگی میں سیلاب سے جائے پناہ اَور گرمی سے سایہ ہُوا ۔کیونکہ زِبردستوں کا دَم سرما کے طُوفان کی مانند ہے ۔ 5 ۔ جس طرح تپش بِیابانی زمین کو اُسی طرح تُو مغروروں کے شور و غول کو پست کرے گا۔ جس طرح باِدل کے سائے میں تپش نیست ہوتی ہے۔ اُسی طرح تُو زبردستوں کے شادیانے موقُوف کرے گا۔ 6 ۔ اَور ربُّ الا فواج اِس پہاڑ پر سب اقوام کے لئے مُرغن اشیائے خُوردنی اَور عُمدہ مَے کی ضِیافت تیاّر کرے گا۔ ہاں مُرغن اَور پُر مغز اَشیائے خُور دنی اَور عُمدہ خالص مَے کی ضِیافت ۔ 7 ۔ اَور وہ اِس پہاڑ سے اُس نِقاب کو دُور کر دے گا۔ جو تمام اقوام کو چھُپاتا ہے۔ اَور اس پر دے کو جو تمام اُمّتوں کو پوشیدہ رکھتا ہے۔ 8 ۔ و ہ مَوت کو ہمیشہ کے لئے نیست کرے گا اَور خُداوند خُدا ہر چہرے سے آنسُو پُونچھے گا ۔اَور اپنی اُمّت کی رُسوائی تمام زمین پر سے دُور کرے گا۔ یقیناَ خُداوند نے فرمایا ہے۔ 9 ۔ اُس روز یہ کہا جائے گا۔ دیکھ۔ یہ ہمارا خُدا ہے جس کی ہم نے انتظاری کی ۔وہ ہمیں رِہائی دے گا۔ دیکھ یہ خُداوند ہے جس کی ہم نے انتظار ی کی ۔ پس ہم خُوش ہوں اَور اُس کی نجات کے سبب سے شادمانی کریں ۔ 10 ۔ کیونکہ خُداوند کا ہاتھ اِس پہاڑ پر قائم رہے گا۔ اُور موآؔب اپنی جگہ میں ایسے لتاڑا جائے گا جیسے بھُوسا مَزبلے میں لتاڑا جاتا ہے۔ 11 ۔ اَور وہ اُس کےاندر اپنے ہاتھ پھیلائے گا۔ جیسے کہ تیَرنے والا تَیرنے میں اپنے ہاتھ پھیلاتا ہے اَور وہ باوجُود اُس کے ہاتھوں کی چالاکی کے اُس کے غرُور کو پست کرے گا۔ 12 ۔ اَور وہ اُس محفُوظ قِلعے اَور اُس کی فصیلوں کو مِسمار کرے گا۔ اَور اُنہیں پست کرے گا۔ اَور زمین سے بلکہ خاک سے مِلا دے گا۔