باب

1 ۔ مِصؔر اَور کُوش جس برس میں ترتاؔن اشدؔود کو آیا۔ جب شا اسُّور سر جؔون نے اُسے بھیجا تھا ۔اَور اُس نے اشدود سے جنگ کی اَور اُسے لے لیا تھا ۔ 2 ۔ اُس وقت خُداوند نے یسعیاہ بِن آموؔص کی زُبان سے کلام کرکے فرمایا ۔جا اَور ٹاٹ کا لباس اپنی کَمرے سے کھول ۔اَور اپنے پاؤں سے جُوتی اُتار۔تو اُس نے ایسا ہی کیا۔اَور وہ چار جامہ اَور ننگے پاؤں پھِرتا تھا۔ 3 ۔ تب خُداوند نے فرمایا۔ کہ جس طرح میرا بندہ یسعیاہ تین برس تک چار جامہ اَور ننگے پاؤں پھِر تا رہا اَور مِصؔر اَور کُوش کی بابت نشان اَور عجوبہ ہُؤا ۔ 4 ۔اِسی طرح شاہِ اسُّور مِصؔر کے قیدیوں اَور کُوش کے جَلا وطنوں کو کیا نَوجوان کیا بزرگ چارجامہ اَور ننگے پاؤں اَور بے سَتر سُرنیوں کو مِصؔر کی رُسوائی کے لئے لے جائے گا ۔ 5 ۔ اَور وہ اپنی اُمّید گاہ کُوش سے اَور اپنی جائے فخر مِصؔر کے سبب سے خوفزدہ اَور شرمندہ ہوں گے۔ 6 ۔اُس روز اُس ساحِل کے باشندے کہیں گے۔ دیکھ ۔اِس طرح ہماری اُمّید گئی۔ جِس طرح ہم نے شا ہ اسُّور سے بچنے کے لئے مدد کی التجا کی۔تو ہم کِس طرح بچیں گے؟