باب

1 ۔جو بیابانی سلع سے لے کر کوہ ِصیون تک مُلک حُکمران َہیں اُنہوں نے اُس کے لئےمینڈھے بھیجے۔ 2 ۔موآبؔ کی بیٹیاں ارنونؔ کے گھاٹوں پر ایسی ہوں گی جیسے آوارہ پرندہ اَور اُن کے پراگندہ بچّے۔ 3 ۔ مشورت کرو ۔اِنصاف جاری کرو۔ اپنے سائے کو دوپہر کے وقت رات کی مانند کرو۔ جو نِکال دیئے گئے اُنہیں چھپاؤ۔بھاگے ہُوؤں کو ظاہر نہ کرو۔ 4 ۔موآؔب سے نِکالے ہُوئے تیرے ساتھ رہیں ۔ہلاک کرنے والے کے سامنے تُو اُن کے لئے پردہ ہو۔کیونکہ سِتم گر نابُود ہو جائے گا۔ اَور لٹیرا جاتا رہے گا ظالمِ مُلک سے نکالے جائیں گے۔ 5 ۔ اَور شفقت سے ایک تخت قائم کیا جائے گا ۔اَور داؤد کے خَیمے میں ایک ایسا مُنصف صداقت کے ساتھ اُس پر تخت نشین ہوگا جو عدل کا طالب ہوگا۔اَور اِنصاف پر مُستعد رہے گا۔ 6 ۔ ہم نے موآبؔ کی مغُروری کی بات سنی۔ وہ سخت مغُرورہے۔ اُس کا تکُبر اَور گُستاخی اَو ر غُصّہ حق سے باہر ہیں ۔ 7 ۔اس لئے موآبؔ پر موآبؔ ہی واویلا کرے گا ۔وہ سب کے سب واویلا کریں گے وہ قیر حراست کی کِشمش کی ٹِکیوں کے لئے نالہ کریں گے وہ سب کے سب پست کئے گئے ۔ 8 ۔ کیونکہ حسبون کے کھیت اَورسبماہ کے تاکسِتان کُملاگئے ۔غیر قوموں کے سرداروں نے اُس کے عُمدہ پودوں کو توڑ ڈالا ۔اُن کی ڈالیاں یعزیر تک پہنچیں اَور بِیابان میں پھریں ۔وہ دُور تک پھیلیں اَور سُمندر پر سے گُزریں ۔ 9 ۔ اِس لئے میں سبماہ کے تاکِستان پر یعزیر کا رونا روؤں گا ۔اَے حسبون اَور اَے الیعالہ ! میں اپنے آنسوؤں سے تیری آبپاشی کرُوں گا کیونکہ تیرے پھَلوں پر اَور تیری فصل پر نعرہ جنگ بُلند ہُؤا ۔ 10 ۔ اَور باغ سے خُوشی اَور شادمانی جاتی رہی ۔اَور تاکسِتانوں میں کوئی راگ یا گانا نہیں ۔اَور کولُھو میں انگُوروں کا کوئی روندنا نہیں۔ اَور کولُھو میں انگُوروں کا کوئی روندنا نہیں۔ اَور نعرہ تحسین بند ہوگیا۔ 11 ۔ اس لئے میرا باطن موآبؔ پر بربط کی طرح نوحہ کرے گا ۔اَور میرا دِل قیر حراست پر نالہ کرےگا ۔ 12 ۔اَور جب موآبؔ اُونچے مقاموں پر حاضر ہو اَور تھک گیا ہو۔اَور اپنے مندر میں داخِل ہوکر دُعا کرے تو اُسے کُچھ فائدہ نہ ہوگا۔ 13 ۔ یہ وہ قول ہے جو خُداوند نے موآبؔ کے خلاف پیشتر فرمایا۔ 14 ۔ مگر اَس وقت خُداوند کلام کرکے فرماتا ہے کہ تین سال کے اندر موآبؔ کی شوکت اُس کے بڑے ہجوم کے ساتھ پست کی جائے گی ۔اَور باقی لوگ تھوڑے ہوں گے بلکہ بہُت ہی تھوڑے اَور کمزور ۔