باب

1 ۔ موآبؔ کی تباہی موآبؔ کی بابت بارِنُبوّت۔ایک ہی رات میں عؔار مغلُوب ہُؤا۔ موآؔب برباد ہُؤا ۔رات کے وقت قیرؔ مغلُوب ہُؤا۔ موآبؔ تباہ ہُؤا ۔ 2 ۔ دیبون کی بیٹی بُلند مقاموں پر رونے کے لئے چڑھ گئی۔ اہلِ موآبؔ نبوؔ اَور میدبا پر واویلا کرتے ہیں ۔سب کے سر میں گنج ہے اَور ہر ایک کی داڑھی کاٹی گئی ۔ 3 ۔ وہ اپنے کُوچوں میں ٹاٹ کا کَمر بند باندھے ہیں ۔سب اپنی چھتوں پر اَور اپنی گلیوں میں واویلا کرتے ہیں اَور رو رو کر نیچے اُترتے ہیں۔ 4 ۔حسبون اور الیعالہ چِلاّتے ہیں ۔اَور اُن کی آوازیں یہص تک سُنائی دیتی ہیں ۔اِس لئے موآؔب کی کَمر ٹوٹ گئی۔ اُس کی رُوح اُس میں غش کھاتی ہے۔ 5 ۔میرا دل موآؔب کے لئے ماتم کرتا ہے ۔اُس کے مغرُور صنغر (یعنی تیسرا عجِتؔ ) یقیناََ وہ لُوحِیتؔ کی چڑھائی پر چڑھ کر روتے ہیں۔ یقیناََ ۔وہ حورو نایم کی راہ میں غم سے چلّاتے ہیں۔ 6 ۔ یقیناَ نمِریمؔ کے چشمے جذب ہوگئے۔اَور گھاس اَور تمام نباتات کُملا گئیں اَور سبزی کا نام نہ رہا۔ 7 ۔ اِس لئے اُنہوں نے اپنے بَقیہّ اَور ذخیرے کو تیار کر رکھّا ۔اَور اُنہیں چناروں کی وادی کے پار اٹھالے جاتے ہیں ۔ 8 ۔ کیونکہ چیخ و پُکار نے موآبؔ کی سَر حد کو گھیرا ہُؤا ہے ۔اُن کا وَلوَلہ اِجلائمؔ تک پہنچا ۔اُن کا وَلوَلہ بیرایلیم تک پہُنچا ۔ 9 ۔ دیموُن کی ندیاں خُون سے بھری ہیں ۔یقیناََ میں دیموُن کے لیے کُچھ زیادہ لاؤں گا ۔یعنی موآبؔ کے مفُروروں ارسؔل کے لئے ۔اَور بَقیہّ یعنی اِدوؔم کے لئے ۔