1 اَے نادان گلیتو،کس نے تم پرجادو کر دیا؟ مسیح یسوع تمہاری آنکھوں کے سامنے مصلوب نہ ہوا تھا۔ 2 میں صرف یہی تم سے جاننا چاہتا ہوں کہ کیا تم نے شریعت کے کاموں کے وسیلہ سے روح القدس پایا یا جو کچھ تم نے سُنا اُس پر ایمان لانےکے وسیلہ سے؟ 3 کیا تم اتنےنادان ہو؟ کیا تم نے روح میں شروع کیا تھا تاکہ جسم میں اِسے ختم کرو؟ 4 کیا تم نے اتنی مصبتیں بے کار اٹھائیں؟ درحقیقت بے کار نہیں؟ 5 پس جو تم میں روح پھونکتا ہے اور تم میں معجزے ظاہر کرتا ہے، کیا وہ شریعت کے کاموں سے کرتا یا ایمان سے سننے کے وسیلہ سے کرتا ہے؟ 6 ابرہام خدا پر ایمان لایا جو اُس کے حق میں راست بازی سمجھا گیا۔" 7 اِسی طرح سمجھو کہ جو ایمان لاتے ہیں و ہی ابرہام کے بچے ہیں۔ 8 کلامِ مقدس نے پہلےسے ہی بھانپ لیا کہ خدا یونانی لوگوں کو ایمان کے وسیلہ سے راست باز ٹھہرائے گا،اِسی لئے اُس نے ابرہام کو یہ خو ش خبری دی کہ تیرے وسیلہ سے سب قومیں برکت پائیں گی۔ 9 پس جو ایمان لائے وہ ایماندار ابرہام کے ساتھ برکت میں شامل ہوئے۔ 10 وہ جو شریعت کے کاموں پر تکیہ کرتے ہیں وہ لعنت کے ماتحت ہیں کیونکہ لکھا ہے، جو شریعت کے ماتحت ہے اور اُس پر پورا پورا عمل نہیں کرتے وہ لعنت کے ماتحت ہیں۔ 11 یہ صاف اور واضح ہے کہ خدا کسی کو شریعت کے باعث راست باز نہیں ٹھہرائے گا کیونکہ راستباز ایمان سے جیتا رہے گا۔ 12 شریعت ایمان سے نہیں ہے بجائے اِس کے وہ جو شریعت کی لکھی باتوں پر عمل کرتا ہے،شریعت کے باعث زندہ رہے گا۔ 13 یسوع نے ہمیں شریعت کی لعنت سے آزاد کروایا۔ کیونکہ وہ ہمارے لئے لعنتی بن گیا، کیونکہ لکھا ہے، "جو صلیب پر لٹکایا گیا وہ لعنتی ہے۔" 14 ابرہام کی برکت مسیح یسو ع میں غیر قوموں تک جائے اور ہم ایمان کے وسیلہ سے پاک روح کو حاصل کریں جس کا وعدہ کیا گیا ہے۔ 15 بھائیو!میں دُنیاوی زبان میں کہتا ہوں کہ جب انسانوں کے بیچ عہد ہو جائے اور اسے قانونی حیثیت حاصل ہو جائے تو کوئی اُسے ختم نہیں کر سکتا اور نہ کچھ بڑھا سکتا ہے۔ 16 اورجو عہد ابراہام سے اور اُس کی نسل سے کیا گیا وہ یہ نہیں کہتا کہ نسلوں سے یعنی بہتوں سے بلکہ اس کی بجائے صرف ایک سے یعنی تیری نسل سے جو مسیح ہے۔ 17 میں یہ کہتا ہوں کہ شریعت چار سو تیس سال بعد آکر پہلے سے کیے گئے خدا کے قائم کئے عہد کو باطل قرار نہیں دے سکتی۔ 18 کیونکہ اگر میراث شریعت کے ذریعے سے آتی تو یہ وعدہ کے باعث نہیں بلکہ خدا نے میراث ابرہام کو وعدہ کے باعث دی۔ 19 توشریعت کیوں دی گئی؟ یہ حکم نہ ماننے والوں کی وجہ سے دی گئی تا کہ وعدہ کی گئی ابرہام کی نسل تک قائم رہے، شریعت فرشتوں کے وسیلہ سے ایک درمیانی کی معرفت دی گئی۔ 20 درمیانی سئ مراد ایک سے زیادہ کا ہونا ہے مگر خدا صرف ایک ہی ہے ۔ 21 تو کیا شریعت خدا کے وعدوں کے خلاف ہے؟ بالکل نہیں!اگر شریعت زندگی دینے کے قابل ہوتی تو یقیناً راستبازی شریعت کے باعث ہی آتی۔ 22 مگر اِس کی بجائے شریعت نے تمام چیزوں کو گناہ کے قیدی بنا دیا، خدا نے یہ اِس لئے کیا تا کہ وہ وعدہ جو مسیح یسوع پر ایمان لانے پر ٹھہرا ہے، ایمان داروں کے لئے پورا کیا جائے۔ 23 ایمان لانے سے پہلے ہم شریعت کے قیدی بنا دئے گئے جب تک کہ ایمان ظاہر نہ ہو جاتا۔ 24 پس شریعت مسیح کے آنے تک لانے کے لئے ہماری سرپرست رہی تا کہ ہم ایمان سے راست باز ٹھہریں۔ 25 مگر جب ایمان آ چکا تو ہم سرپرست کے تابع نہ رہے۔ 26 اِس لئے تم سب مسیح یسوع پر ایمان کے باعث خدا کے بیٹے ہو۔ 27 اور تم سب جتنوں نے مسیح میں شامل ہونے کا بپتسمہ لیا مسیح کو پہن لیا۔ 28 نہ کوئی یہودی رہا نہ یونانی، نہ غلام نہ آزاد، نہ مرد نہ عورت، تم سب مسیح یسوع میں ایک ہو۔ 29 اگر تم یسوع کے ہو تو ابرہام کی نسل سے ہو اور وعدہ کی میراث کے وارث ہو۔