1 میں پولس رسول نہ میں آدمیوں کی طرف سے نہ بنی نوع انسان کی طرف سے رسول ہوں بلکہ یسوع مسیح کے وسیلہ سے اور خدا باپ کی طرف سے مقرر ہوا جس نے اُسے مردوں میں سے جلایا۔ 2 تمام بھائیوں کے ساتھ میں گلیتہ کی کلیسیاؤں کو لکھ رہا ہوں۔ 3 خدا باپ اور یسوع مسیح کی طر ف سے تم پر خدا کا فضل اور سلامتی ہوتی رہے۔ 4 اُس نے خود کو ہمارے گناہوں کے لئے دے دیا تاکہ ہمیں خدا باپ کی مرضی کے مطابق موجودہ جہان کی گندگی سے چھڑائے۔ 5 ہمیشہ اُس کو جلال ملتا رہے۔ آمین 6 میں حیران ہوں کہ تم اِس قدر جلد دوسری اِنجیل کی طرف پھر گئے اور اُس سے دور چلے گئے جس نے تمہیں مسیح کے فضل کے ذریعے سے بلایا۔ 7 اِس کاہرگز مطلب نہیں کہ کوئی دوسری(اِنجیل) خوش خبری ہے، لیکن تم چند آدمیوں کی وجہ سے تکلیف اٹھا رہے ہو جو مسیح کی خوش خبری کو مسخ (تبدیل) کرنا چاہتے ہیں۔ 8 یہاں تک کہ اگر ہم یا آسمان سےکوئی فرشتہ بھی کوئی اور خوش خبری تمہیں دیتا ہے تو وہ لعنتی ہو گا۔ 9 جیسا کہ میں نے پہلے کہا اور میں دوبارہ کہتا ہوں ، ’’اگر کوئی اور خوش خبری تمہیں سناتا ہے (اور جو قبول کرتا ہے) ، اس کے علاوہ جو تم پہلے سن چکے ہو، وہ لعنتی ہے‘‘۔ 10 کیا میں اب آدمیوں کی منظوری یا خدا کی منظوری کی تلاش میں ہوں؟ خدا کی مرضی یا آدمیوں کی تلاش میں ہوں؟ کیا میں آدمیوں کو راضی کرنا چاہتا ہوں؟اور اگر میں ابھی تک آدمیوں کو راضی کرنا چاہتا ہوں تو میں یسوع کا شاگرد نہیں۔ 11 اِس لئے بھائیو! میں چاہتا ہوں کہ تم جانو کہ جو خوش خبری میں نے تمہیں دی وہ انسان کی طرف سے نہیں ہے۔ 12 میں نے نہ اِسے آدمی سے حاصل کیا اور نہ ہی مجھے سکھایاگیا،اِس کی بجائے یہ یسوع مسیح کی طرف سے مجھے مکاشفہ ملا۔ 13 تم نے میری پرانی زندگی جو یہودیت میں تھی سُنا تھا، کیسے میں خدا کی کلیسیا کو بہت ایذا رسانی پہنچاتا اور تباہ کرتا تھا۔ 14 میں یہودیت میں اپنے یہودی ساتھیوں سے کہیں زیادہ شدت پسند تھا، میں اپنے آباواجداد کی رسومات کے بارے میں انتہا پسند تھا۔ 15 مگر خدا کو پسند آیا کہ وہ مجھے میری ماں کے رحم سے چن لے، اُس نے اپنے فضل سے مجھے بلایا۔ 16 اپنے بیٹے کو مجھ پر ظاہرکیاتاکہ میں یونانیوں میں خوش خبری دے سکوں، میں خون اور گوشت سے صلاح نہیں لیتا۔ 17 اور نہ ہی میں یروشلیم میں اُن کے پاس گیا جو مجھ سے پہلے رسول ہیں۔اِس کی بجائے میں عرب میں گیا اور پھر دمشق میں واپس آیا۔ 18 پھر تین سال کے بعد میں یروشلیم کیفا سے ملنے گیا اور میں نے پندرہ دن اُس کے ساتھ قیام کیا۔ 19 لیکن میں کسی بھی رسول سے سوائے یعقوب کےنہیں ملا جو کہ خداوند کا بھائی ہے۔ 20 دیکھو خدا کی حضوری میں میں نے جو تمہیں لکھا وہ جھوٹ نہیں ہے۔ 21 پھر میں سوریہ او رکلکیہ کے علاقوںمیں گیا۔ 22 مسیح میں جو کلیسیا یہودیہ میں ہیں اُنہوں نے ابھی تک مجھے نہ دیکھا۔ 23 اُنہوں نے صرف یہ سنُا کہ وہ جو ہمیں ایذا پہنچاتا تھا وہ اُسی ایمان کا مناد ہے جسے وہ تباہ کرنے کی کوشش میں تھا۔ 24 وہ میری وجہ سے خدا کی تمجید کرتے ہیں۔