1 ۱۔ اب میں ایمان داروں کو دئیے جانے والے ہدیوں کے بارے میں بات کرتا ہوں جیسے گلتیہ کی کلیسیاؤں کو حکم دیا ویسا ہی تمہیں بھی دیتا ہوں۔ 2 ۲۔ہفتہ کے پہلے دن(اتوار)تم میں سے ہر کوئی اپنی حیثیت کےمطابق کچھ الگ رکھ دیا کرے۔یہ اِس لئے کیا کرو تاکہ میرے آنے پر تمہیں اکٹھا نہ کرنا پڑے۔ 3 ۳۔ اور جب میں آؤں گا تو تمہارے منظور منتخب کردہ انسان کو میں خط دے کر بھیج دوں گا تاکہ تمہاری خیرات یروشلیم تک پہنچا دیں۔ 4 ۴۔ اور اگر یہ ممکن ہوا کہ میں بھی جاؤں تو وہ میرے ہی ساتھ جائیں گے۔ 5 ۵۔ میں تمہارے پاس مکدونیہ جاتے ہوئے آؤں گا ورنہ مکدونیہ سے ہو کر آؤں گا۔ 6 ۶۔ پس پھر میں تمہارے ساتھ ہی رہوں گا اور شایدسردیاں بھی تمہارے ساتھ ہی گزاروں ،اِس طرح تم میرے کہیں بھی سفر کرنے میں میری مدد کروگے۔ 7 ۷۔ اِ س لئے میں اب تمہیں تھوڑے وقت کے لئے ملنا نہیں چاہتا کیونکہ مجھے خدا کی اجازت(مرضی) سے تمہارے ساتھ کچھ وقت گزارنے کی امید ہے۔ 8 ۸۔ لیکن میں عیدِ پنتیکست تک اِفسس میں ہی قیام کروں گا۔ 9 ۹۔ بے شک میرے بہت سے مخالف بھی ہیں تو میرے لئے ایک وسیع(بڑا) دروازہ کھلا ہے۔ 10 ۱۰۔ اور اِس بات جب تیمتھیس تمہارے پاس آئے تو وہ بے خوف رہے کیونکہ وہ بھی میری طرح خدا ہی کا کام کر رہا ہے۔ 11 ۱۱۔ تم میں سے کوئی بھی اُسے حقیر نہ جانے بلکہ اُس کو مجھ تک صیحح سلامت پہنچنے میں اُس کی مدد کرنا ،اِس لئے کہ میں اُس کے بھائیوں کے ساتھ لہی واپس آنے کی توقع(امید) کر رہا ہوں۔ 12 ۱۲۔ اب میں بھائی اپلوس کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ بھائیوں کے ساتھ تمہارے پاس آئے لیکن اُس نے اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب نہیں آ رہا۔ البتہ جب مناسب وقت ہو گا تو وہ آ جائے گا۔ 13 ۱۳۔ ہوشیار رہو، ایمان میں قائم رہو، مردانگی دکھاؤ، مضبوط رہو، 14 ۴۔ اور جو تم کرتے ہو وہ محبت سے ہونے دو۔ 15 ۱۵۔ اے بھائیو! تم استفناس کے گھرانے کو جانتے ہو ،وہ اخیہ کے پہلے مسیحیت قبول کرنے والے ہیں جو ایمان داروں کی خدمت کے لئے ہر قت تیار رہتے ہیں۔ 16 ۱۶۔ پس اے بھائیو! میں تم سے کہتا ہوں کہ ایسے لوگوں کی نہ صرف فرماں برداری کرو بلکہ اُن کے ہر کام اور مزدوری میں اُن کی مدد کرو۔ 17 ۱۷۔ اور میں استفناس ،فرتوناتس اور اخیلس کے وہاں آنے پر خوش ہوں جنہوں نے اُسے جو تم سے رہ گیا تھا تمہاری غیر حاضری میں مکمل کر دیا ہے۔ 18 ۱۸۔ ایسا کرکے اُنہوں نے میری اور تمہاری روح کو تازہ(خوش) کر دیا ہے، پس تم ایسے لوگوں کی قدر کرو۔ 19 ۱۹۔ آسیہ کی کلیسیائیں بھی تمہیں سلام کہتی ہیں ، اکولہ اور پرسکہ کی کلیسیا اور اُس کے گھرانے سبھی لوگ خداوند میں تمہیں سلام کہتے ہیں۔ 20 ۲۰۔تمہیں سبھی بھائیوں اور بہنوں کی طرف سے سلام قبول ہو۔پاک بوسہ لیتے ہوئے ایک دوسرے کو سلام کرو۔ 21 ۲۱۔میں پولس اپنے ہاتھ سے لکھتا ہوں۔ 22 ۲۲۔ اور جو کوئی خدا سے محبت نہیں رکھتا اُس پر لعنت ہو یعنی وہ ملعون ہے ، ہمارا خداوند آتا ہے۔ 23 ۲۳۔ خداوند یسوع مسیح کا فضل ہمیشہ ساتھ رہے۔ 24 ۲۴۔ میری محبت مسیح یسوع میں تم سب کے ساتھ رہے۔