1 ۔ نسب نامہ مقدمین آؔدم ۔سؔیت۔ اِنوؔس۔ 2 ۔ قینان مَہلَل ایؔل یارِؔد۔ 3 ۔حنوکؔ۔ متُوسلح۔ لمکؔ۔ 4 ۔نُوؔح۔ ساؔم۔ حؔام اَور یافِؔت۔ 5 ۔بنی یافِؔت۔ جمِر۔ ماجؔوج۔ مادؔی۔ یاوؔان ۔ تُوبل۔ مسؔک اَور تِیراؔس۔ 6 ۔بنی جمِر۔ اَشکؔناز۔ رِیفت اَور تجرؔمہ۔ 7 ۔بنی یاوؔان ۔اِلیسہ ۔ ترسیس۔ کِتّیِ اَور دوانی۔ 8 ۔بنی حاؔم۔ کُوشؔ۔ مِصؔر۔ فُوؔط اَور کِنعاؔن۔ 9 ۔بنی کُوؔش۔ سِبَا ۔حَویؔلہ۔ سَبتَہ۔ رَعَماہ اَور سَبتؔکہ۔ اَور بنی رَعَماؔہ۔ سَبَا اَور دِدَاؔن۔ 10 ۔اَور کُوشؔ سے نؔمروُد پیدا ہُؤا۔ وہ زمین پر پہلا فاتح تھا۔ 11 ۔ اَور مَصؔر سے لوُدِؔی اَور عَنَامؔی اَور لَہَا بِی اَور نفَتُوحی ۔ 12 ۔اَور فَتُروسی اَورکسلوحی پیدا ہُوئے اَور کَفتورؔی بھی جِن سے فلسطینی نِکلے۔ 13 ۔کِنعاؔن سے اُس کا پہلوٹھا صِیدُا اَور حِتّؔ۔ 14 ۔اَور یبُوؔسی اَور اَمورؔی اَور جرجؔاشی۔ 15 ۔اَور حوِّیؔ اَور عَرؔقی اَور سِینیؔ۔ 16 ۔اَور اَرَوادؔی اَور صمارؔی اَور حؔماتی پیدا ہُوئے۔ 17 ۔بنی ساؔم۔ عیلؔام۔ اَسُّوؔر۔ اَرفکسد ۔ لُودؔ۔ اَراؔم اَور بنی اَراؔم۔ عُوضؔ۔ حُوؔل۔ جتِر اَور مَسک ؔ۔ 18 ۔اَور اَرفکسد سے سلح پیدا ہُؤا۔ اَور سلح سے عبِر پیدا ہُؤا۔ 19 ۔اَور عبِر کے دو بیٹے پیدا ہُوئے۔ پہلے کا نام فلّج تھا کیونکہ اُس کے ایّام میں زمین تقسیم کی گئی۔ اَور اُس کے بھائی کا نام یُقطؔان تھا۔ 20 ۔اَور یُقطاؔن سے اَلمؔود اَور سلؔف اَور حصر مَاوؔت اَور اراخ ۔ 21 ۔اَور ہدوؔرام اَور اوزاؔل اَور دِقلؔہَ۔ 22 ۔اَور عیباؔل اَور ابی ماایؔل اَور سَؔبا۔ 23 ۔اَور اوؔفیِر اَور حَوِیؔلہ اَور یوباؔب پیدا ہُوئے۔ یہ سب بنی یُقطاؔن تھے۔ 24 ۔سم۔ اَرفکسد ۔ سلح۔ 25 ۔عبِر۔ فلجّ۔ رِعُو۔ 26 ۔ سروج ۔ نحؔور۔ تارؔح۔ 27 ۔ ابراؔم یعنی اِبرہاؔم۔ 28 ۔بنی اِبرہاؔم۔ اِضحاؔق اَور اِسمعیؔل۔ 29 ۔اَور اُن کی پُشتیں یہ ہَیں۔ اِسمعیؔل کا پہلوٹھا نبایوؔت۔ اَور قیداؔر اَور اَدئبیل اَور مِبسؔام۔ 30 ۔مِشماؔع اَور دُوؔمہ۔ مَؔسَّا۔ حَدَؔد اَور تیمؔہ۔ 31 ۔یِطُؔور۔ نفِس ؔ اَور قِدمؔہ۔ یہ بنی اِسمعیؔل ہَیں۔ 32 ۔اَور اِبراہیؔم کی حرم قِطُوؔرہ کی اولاد ۔ اُس سے زِمراؔن اَور یُقساؔن اَور مِداؔن اَور مِدَیاؔن اَور اسباقؔ اَور سوُؔخ پیدا ہُوئے۔ اَور بنی یُفساؔن۔ سَباؔ اَور دِدَانؔ اَور بنی دِدَانؔ۔ 33 ۔اَور بنی مِدَیاؔن۔ عیؔفہ اَور عفِؔر اَور حَنوکؔ اَور اَبیداؔع اَور اِلدؔعا۔ یہ سب بنی قِطوُؔرہ ہَیں۔ 34 ۔اَور ابِرہاؔم سے اِضحاؔق پیدا ہُؤا۔ بنی اِضحاؔق۔ عیؔسو اَور اِسرؔائیل۔ 35 ۔بنی عیؔسو۔ اِلیفز۔ رعُوایؔل۔ یعُوسؔ۔ یَعلاؔم اَور قورؔح۔ 36 ۔بنی اِلیفز۔ تیِمانؔ۔ اوؔمر۔ صِفؔی۔ جَعتاؔم۔ قنز۔ اَور عمالِیؔق جو تِمنَؔع سے تھا۔ 37 ۔بنی رعُوایؔل۔ نحؔت۔زارؔح۔ سَمُّؔہ اَور مِزہؔ۔ 38 ۔بنی شؔیعر۔ لوطاؔن۔ سوبؔل۔ صِبعؔون۔ عَنَؔہ۔ دِیسوؔن۔ ایصِر اَور دِیساؔن۔ 39 ۔حورؔی اَور ہوماؔم۔ اَور لوطاؔن کی بہن تِمنَع تھی۔ 40 ۔بنی سوبؔل۔ عَلَیاؔن۔ مانحؔت۔ عیباؔل۔ سِفؔی اَور اوناؔم اَور بنی صبِعوؔن اَؔیِّہ اَور عَنہَؔ کا بیٹا دِیسوؔن۔ 41 ۔ اَور بنی دِیسوؔن۔ حمراؔن۔ اِشباَؔن۔ یِتَراؔن اَور کراؔن۔ 42 ۔بنی ایصِر۔ بِلہاؔن۔ َزعَواؔن اَوریعقاؔن۔ بنی دِیسان ۔ عُوضؔ اَور اَراؔن۔ 43 ۔اَور پیشتر اِس کے کہ بنی اِسرؔائیل میں کِسی بادشاہ نے سَلطنَت کی۔ مُلک اِدوؔم میں یہ بادشاہ ہُوئے۔ باؔلع بِن بعؔور جس کے شہر کا نام دِنہَاؔبا تھا۔ 44 ۔اَور باؔلع مَر گیا ۔ تو اُس کے بعد بُصؔرہ سے یوباؔب بِن زارؔح بادشاہ ہُؤا۔ 45 ۔اَور یوباؔب مَر گیا۔ تو اُس کے بعد تِیماؔن کے علاقہ سے حُشؔام بادشاہ ہُؤا۔ 46 ۔اَور حُشاؔم مَر گیا ۔ تو اس کے بعد ہَدَد بَؔن بِدَد بادشاہ ہُؤا۔ جس نے موآبؔ کے میدان میں مِدَیاؔن کو شِکسَت دی۔ اَور جس کے شہر کا نام عَوِیؔت تھا۔ 47 ۔اَور ہَدَؔد مَر گیا۔ تو اُس کے بعد مَسرقہ سے شَملؔہَ بادشاہ ہُؤا۔ اَورشَملؔہَ مَر گیا۔ 48 ۔تو اُس کے بعد رحوبوؔت سے جو دریا کے قریب ہَےساؤؔل بادشاہ ہُؤا۔ 49 ۔اَور ساؤؔل مَر گیا۔ تو اُس کے بعد بَعلَحناؔن بِن عَکبؔور بادشاہ ہُؤا۔ 50 ۔اَور بَعَلحناؔن مَر گیا۔ تو اُس کے بعد ہَدَؔد بادشاہ ہُؤا۔ جس کے شہر کا نام فاؔعی تھا۔ اَور جس کی بیوی کا نام مہیطؔبیل تھا جو مطرِد بِنت میزاہاب کی بیٹی تھی۔ 51 ۔اَور ہَدَؔد مَر گیا۔ تو اِدوؔم میں رئیس حُکمران ہُوئے۔ رئیس تِمنَؔع۔ رئیس عَلؔیاَہ۔ رئیس یِتیتؔ۔ 52 ۔رئیس اُہلیباؔمہ۔ رئیؔس ایلؔہ رئیسؔ فِینوؔن۔ 53 ۔رئیس قنز۔ رئیس تِیماؔن۔ رئیس مِبصَؔار۔ 54 ۔رئیس مَجدی ایؔل۔ رئیس عِرامؔ۔ یہ ادوؔم کے رئیس ہَیں۔