باب۲۴

1 ۱۔اور یشُوع نے اَسؔرائیل کے سب قبیلوں کو سِکمؔ میں جمع کِیا۔ اور بنی اِسؔرائیل کے بزُرگوں اور رئیسوں اور قاضیوں اور منصبداروں کو بُلایا۔ اور وہ خُداوند کے سامنے حاضر ہُوئے۔ 2 ۲۔ ۔تب یشُوع نے سب لوگوں سے کہا۔ کہ خُداوند اِسؔرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے۔ کہ تُمہارے باپ دادا تارحؔ اِبرہام ؔ کا باپ اور ناحُورؔ کا باپ قدیم زمانے میں دریا کے پار رہتے تھے۔ اور غیر معبُودوں کی بندگی کرتے تھے۔ 3 ۳۔۔اَور میَں نے تُمہارے باپ اِبرہامؔ کو دریا کے پار سے لِیا۔ اور کِنعان کے تمام ملک میں اُس کے ہمراہ رہا۔ اَور اُس کی نسل کو بڑھایا۔ اور اُسے اِضحاق عنایت کِیا۔ 4 ۴۔۔ اِضحاق کو یَعقُوب اور عیسؔو عِنایت کئے۔ اور عِیسو کو کوہِ شعیر دِیا کہ اُس کا مالِک ہو۔ اور یعقُوب اور اُس کے بیٹے مصر کو اُتر گئے ۔ 5 ۵۔۔ اور جب وہ ایک بڑی اور طاقتور اور کثیر التعداد قوم بنے اور مِصری اُن پر سختی کرنے لگے۔ تب میں نے موسیٰ اور ہارون کو بھیجا۔ اَور میَں نے اُن کاموں سےجو میں نے وہاں کئے، مصؔر کو مارا۔اُور اُس کے بعد میَں نے تمہیں نِکالا۔ 6 ۶۔۔ تو میَں تُمہارے باپ داداکومصر ؔ سے نِکال لایا۔اَور تُم سمنُدر پرآئےتومصریوںؔ نے گاڑیوں اور گھوڑوں سے تُمہارے باپ دادا کا بحرِقُلزمؔ تک پیچھاکیِا۔ 7 ۷۔۔ اور وہ خدُاوند کے پاس چِلائے۔تو اُس نے اُن کے اَور مصریوںؔ کے درمیان اندھیراکر دِیا۔ پھر اُس نے سمنُدر کو اُن پر اُلٹادِیا۔ تو اُس نے اُنہیں ڈھانپ لِیا۔ اور جو کچھ میَں نے مصرؔ میں کیِاتُمہاری آنکھوں نے دیکھا۔ اور تُم بِیابان میں بہت دِنوں تک رہے۔ 8 ۸۔۔ اور میَں تمُہیں اَموریوںؔ کے ملک میں جو یردنؔ کے پار رہتے تھے، لے آیا۔تب اُنہوں نے تُم سے لڑائی کی۔اَور میَں نے اُنہیں تُمہارے ہاتھ میں دِے دیا۔ اَور تُم اُن کے ملک کے مالک ہُوئے ۔ اور میَں نے اُنہیں تُمہارے سامنے سے نابُود کیا۔ 9 ۹۔۔ تب موآب کا بادشاہ بلق بِن صفوُر اُٹھا اَور اِسرائیلؔ سے لڑا۔ اَور اُس نے بلعاؔم بِن بعوؔر کو بُلا بھیجا۔ کہ تُم پر لعنت کرے 10 ۱۰۔۔ تو میَں نے نہ چاہا کہ بلعؔام کی سُنوں۔ اِس لئے اُس نے تُمہیں برکت دی۔ اَور میَں نے تُمہیں اُس کے ہاتھ سے چھڑایا ۔ 11 ۱۱۔۔تب تم یردنؔ کے پار اُترے اور یریحوؔ پہنچے۔تو یریحوؔ کے باشنِدوں اَور اَموریوںؔ اَور فرزّیوں اور کِنعانیوؔں اور حِتّیوں اَور جرجاسیوں اور حَویوں اَور یبُوسیوں نے تُم سے لڑائی کی۔ تومیَں نے اُنہیں تُمہارے ہاتھوں میں دےدِیا۔ 12 ۱۲۔۔ اَور میَں نے تُمہارے آگے زنبُوروں کو بھیجا۔ اَور میَں نے تُمہارے سامنے سے اَموریوں کے دو بادشاہوں کو نِکال دِیا۔نہ تُمہاری تلوار نے نہ تُمہاری کمان نے۔ 13 ۱۳۔۔اور میَں نے تُمہیں ملک عطا کیِا۔ جس میں تُم نے محنت نہ کی تھی۔اَور ایسے شہر جِنہیں تُم نے نہیں بنایا تھا۔ تو تم اُن میں بستے ہو تاکِستان اور انگور جو تُم نے نہ لگائے ، تم کھاتے ہو۔ 14 ۱۴۔۔ پس تم خُداوند سے ڈرو ۔اور راستی اور صداقت سے اُس کی عبادت کرو ۔ اور اُن معبوُدوں کو جِن کی تُمہارے باپ دادا دریا سے پار اور مصر میں بندگی کرتے تھے دُور کرو۔ اور خُداوند کی عبادت کرو۔ 15 ۱۵۔۔اَور اگر تمہیں خُداوند کی کی عبِادت کرنا بُرا لگتا ہے تو آج کے دِن تم چُن لو۔ کہ کسِ کی بندگی کرو گے آیا اُن معبوُدوں کی جِن کی تُمہارے باپ دادا دریا کے پار بندگی کرتے تھے۔ یا اَموریوں کے معبوُدوں کی جِن کے ملک میں تُم بستے ہو ؟ مگر میَں اَور میرا گھرانا ہم خُداوند کی بندگی کریں۔ 16 ۱۶۔۔تب لوگوں نے جَواب میں کہا۔ ہرگز ایسا نہ ہو کہ ہم خُداوند کو ترک کریں اور دُوسرے معبودوں کی بندگی کریں۔ 17 ۱۷۔۔ کیونکہ خُداوند ہمارا خُدا وہی ہے ۔ جس نے ہمیں اَور ہمارے باپ دادا کو ملک مصر کی جائے غُلامی سے نِکالا ۔ جس نے ہماری آنکھوں کے سامنے وہ بڑی بڑی نِشانیاں کیں۔ اور سب راہوں میں جن میں ہم چلے اَور سب قوموں کے درمیان جِن میں سے ہم گزرے اُس نے ہماری حِفاظت کی ۔ 18 ۱۸۔۔ اَور خُداوند نے ہمارے سامنے سے سب قوموں کو اَور اموریوں کو جوملک میں رہتے تھے ،نِکال دِیا۔ تو ہم بھی خُداوند ہی کی عبِادت کریں گے۔ کیونکہ وہ ہمارا خُدا ہے۔ 19 ۱۹۔۔ تب یشُوع نے لوگوں سے کہا ۔ تم خُداوند کی عبِادّت نہ کر سکو گے۔ کیونکہ وہ قُدوس خدااور غیُور خُدا ہے۔ وہ تُمہارے گنُاہوں اَور تُمہاری بَدیوں پر صبر نہ کرے گا۔ 20 ۲۰۔۔ اگر تم خُداوند کو ترک کرو گے اور دوسرے معبودوں کی عبادت کروگے ۔توبعد اِس کے کہ وہ تم سے نیکی کرتا رہا تو وہ تُم سے پھر جائے گا۔ اَور تم پر آفت نازل کرے گا۔ اَور تمہیں فنا کر ڈالے گا۔ 21 ۲۱۔۔ تب لوگوں نے یشُوع سے کہا ہرگز نہیں۔ بلکہ ہم خُداوند کی بندگی کریں گے۔ 22 ۲۲۔۔ تب یشُوع نے لوگوں سے کہا ۔ کہ تم آپ ہی اپنے لئے گوَاہ ہو ۔ کہ تم نے اپنے لئے خداوند کو چن لیا ۔ کہ تم اُس کی بندگی کروگے۔ تو انہوں نےکہا ہم گواہ ہیں۔ 23 ۲۳۔۔ تب اُس نے کہا کہ تم اجنبی مَعبوُدوں کو جو تُمہارے درمیان ہیں ،نِکال پھینکو۔ اور اپنے دِلوں کو خُداوند اسرائیل کے خُدا کی طر ف مائل کرو۔ 24 ۲۴۔۔ تب لوگوں نے یشُوع سے کہا ۔ ہم خُداوند اپنے خُدا کی عبِادت کریں گے۔ اَور اُس کا کہا مانیں گے۔ 25 ۲۵۔۔ چُنانچہ یشُوع نے اُس روز لوگوں سے عہد باندھا اَور اُن کے لئے سِکمؔ میں قوانین اور اِحکام مقُرر کئے ۔ 26 ۲۶۔۔ جِنہیں یشُوع نے خُداوند کی شریعت کی کتِاب میں لکھا ۔ایک بڑا پتھر لیِا۔ اَور اُسے وہاں بلوُط کے نیچے جو خُداوند کے مقَدس کے پاس ہے نصب کیِا۔ 27 ۲۷۔۔اَور یشُوع نے سب لوگوں سے کہا ۔ کہ یہ پّتھر ہمارے درمیان گوَاہ ہوگا۔ کیونکہ اُس نے سب باتیں جو خُداوند نے ہمیں فرمائیں، سُنی ہیں۔ تووہ تُمہارے خلاف گوَاہ ہوگا۔ تانہ ہو کہ تم اپنے خُداکا اِنکار کرو ۔ 28 ۲۸۔۔ تب یشُوع نے لوگوں کو اُن کی اپنی اپنی میِراث کی طرف رُخصت کیِا۔ 29 ۲۹۔ اِن باتوں کے بعد ایسا ہُؤا ۔کہ خُداوند کے بندےیشُوع بِن نُون نے وفات پائی۔اَور وہ ایک سودس برس کی عُمر کاتھا۔ 30 ۳۰۔۔ اَور اُنہوں نے اُسے اُس کی میِراث کی زمین تِمنت سرحؔ میں دفن کیِا۔ جو کوہِستان اِفرائیم میں کوہ جعس کے شماِل میں ہے۔ 31 ۳۱۔۔ اَور اِسرؔائیل یشُوع کی زندگی کے سب دِن اَور اُن بزرگوں کے سب دِنوں میں جو یشُوع کے بعد زندہ رہے اَور جو اُن سارے کاموں کو جو خُداوند نے اِسرائیلؔ کے لئے کیےتھے، جانتے تھے۔ خُداوند کی بندگی کرتے رہے۔ 32 ۳۲۔۔ اَور یوُسف کی ہڈَیوں کو جِنہیں بنی اِسرائیلؔ مصرِ لائے تھے۔ اُنہوں نے سِکمؔ کے بیچ اُس قِطعہ زمین میں گاڑا جو یعقُوب نے سِکمؔ کے باپ حمورؔ کے بیٹوں سے سو حلوان دے کر خرید کی تھی اورجو بنی یوسف کی ملکیت تھی۔ 33 ۳۳۔۔ اور الیعزرؔ بِن ہارُون ؔ بھی فوت ہؤا۔ اَور اُنہوں نے اُسے اُس کے بیٹے فینحاس ؔ کے جُبعّہ میں دفن کیِاجو اُسے کوہستان اِفرائیمؔ میں دِیا گیا تھا۔