1 ۱۔۔ سرداروں کو یشُوع کی نصیحت اَوربہت سے دِنوں کے گزُرنے کے بعد ایسا ہُوا۔ کہ خُداوند نے اِسرائیلؔ کو اُن کے اِردگرِد کے تمام دُشمنوں سے آرام دِیا۔ اَور یشُوع بوُڑھا اَور عمر رسیدہ ہو گیا ۔ 2 ۲۔۔ تب یشُوع نے تمام اِسرائیلؔ یعنی اُن کے بزُرگوں اور رئیسوں اور قاضِیوں اَور منصب داروں کو بُلا کر اُن سے کہا۔ کہ میں بوُڑھا اَور عمر رسیدہ ہو گیا ہُوں۔ 3 ۳۔۔ اَور سب کچھ جو خُداوند تمہارے خُدا نے اُن تمام قوموں کے ساتھ تُمہاری خاطر کیِا، تم نے دیکھ لیِا۔ کہ خُداوند تُمہارے بدلے اُن سے لڑا ۔ 4 ۴۔۔ اَور کہ اب اُس نے قُرعہ سے تمام ملک تقسیم کیِا۔یردنؔ سے لے کر بڑے سمندر تک۔ پھرِ بھی کافی قومیں باقی ہیں۔ 5 ۵۔۔ اَور خُداوند تُمہارا خُدا تُمہارے سامنے سے اُنہیں دفع کرے گا۔ اَور تمہارے آگے سے اُنہیں نِکال دے گا۔ اَور تم اُن کے ملک کے مالک ہو گے۔ جیسا کہ خُداوند تُمہارے خُدا نے تمہیں فرمایا۔ 6 ۶۔۔ پس نہایت مضبُوط ہو کہ سب کچھ جو موُسیٰ کی شرِیعت کی کتِاب میں لکھا ہے، مانو ۔ اَور اُس پر عمل کرو۔ اَور دہنے یا بائیں اُس سے مت مڑو۔ 7 ۷۔۔ تاکہ اُن قوموں کے ساتھ جو تُمہارے درمیان باقی ہیں مل نہ جاؤ۔ اَور اُن کے دیوتاؤں کے نام کا ذِکر نہ کرو۔ نہ اُن کی قسم کھاؤ اَور نہ اُن کی عبِادت کرو۔ اَور نہ اُنہیں سجدہ کرو۔ 8 ۸۔۔ بلکہ اپنے خُداوند خُدا سے لپٹے رہو۔ جیسا کہ تم نے آج کے دِن تک کیِا۔ 9 ۹۔۔ کیونکہ خُداوند نے تُمہارے سامنے سے نہایت طاقتور قوموں کو نِکال دِیا۔ اَور آج کے دِن تک کوئی تُمہارے سامنے نہیں ٹھہرا ۔ 10 ۱۰۔۔ تم میں سے ایک آدمی ہزار کوبھگایا کرتا تھا ۔ کیونکہ خُداوند تُمہارا خُدا خود تُمہارے بدلے لڑتا تھا۔ جیسا اُس نے تم سے وعدہ کیِا تھا۔ 11 ۱۱۔۔پس تم اپنے آپ کی بابت نہایت خبردار رہو۔ اَور خُداوند اپنے خُدا کو پیار کرو۔ 12 ۱۲۔۔لیکن اگر تم برگشتہ ہو ۔ اَور اُن قوموں کے بقیہ کے ساتھ جو تُمہارے درمیان باقی ہیں مِلاپ رکھواَور اُن کے ساتھ بِیاہ کرو۔ اَور اُن سے ملو اَور وہ تم سے ملیں۔ 13 ۱۳۔۔ تو یقین جانو کہ خُداوند تُمہارا خُدا پھرِ اُن قوموں کو تُمہارے سامنے نہ نِکالے گا۔بلکہ وہ تُمہارے لئے پھندا اَور ٹھوکر اَور تُمہاری پسلیوں کےلئے کوڑے اَور تمہاری آنکھوں کے لئے کانٹے ہوں گے۔ یہاں تک کے تم اُس اچھے ملک سے جو خُداوند تمہارے خُدا نے تمہیں عطا کیِاہے۔ نابوُد ہوجاؤگے۔ 14 ۱۴۔۔ اَور دیکھو ۔ آج میں بھی تمام زمین کی راہ میں جانے والا ہُوں۔ اَور تم اپنے سب دِلوں اور جانوں میں جانتے ہو کہ اُن سب اچّھی باتوں میں سے جو خُداوند تُمہارے خُدا نے تُمہاری بابت کہیں ، ایک بھی رہ نہیں گئی۔بلکہ سب کی سب تُمہارے لئے پُوری ہُوئیں۔ اَور اُن میں سے ایک بھی زائل نہیں ہُوئی۔ 15 ۱۵۔۔ پس ایسا ہو گا ۔ کہ جس طرح وہ سب اچھیّ باتیں جو خُداوند تُمہارے خُدا نے تُمہاری بابت فرمائیں تُمہارے لئے پُوری ہُوئیں۔ اِسی طرح خُداوندتم سب پر بُری باتیں لائے گا۔ یہاں تک کہ تمہیں اُس اچھےّ ملک سے جو خُداوند تُمہارے خُدا نے تمہیں عطا کیِاہلاک کرے گا۔ 16 ۱۶۔۔ جب تم خُداوند کے عہد کو ، جس کا اُس نے تمہیں حُکم دِیا ، توڑو گے اَور جاکر دُوسرے معبودوں کی عبِادت کروگے اَور اُنہیں سجَدہ کرو گے۔ تو خُداوند کا غضب تم پر بھڑکے گا۔ تو تم جلد ہی اُس اچھےّ ملک سے جو اُس نے تمہیں عطا کیِا نیست ونابُود ہو جاؤگے۔