1 ۔ یُہوداہ اَور یُروشؔلیِم کی بابت یسعیاہ اِبن آموص کی رُویا جو اُس نے یُہوداہ کے بادشاہوں عزیاہ اَور یو تاؔم اَور آخز اَور حزقیاہ کے ایاّم میں دیکھا۔ 2 3 ۔ اَے آسمان سُن اَور اَے زمین کان لگا کیونکہ خُداوند نے کلام کیا۔میَں نے فرزندوں کی تربیت کیا اَور اُنہیں سرفراز کیا ۔مگر انُہوں نے میرے خلاف سرکشی کی۔ 3۔بَیل اپنے مالک کو اَور گدھا اپنے مالک کی چَرنی کو جانتا ہے مگر اَسرائیل نے نہ جانا۔ اَور میری اُمّت نے نہ سمجھا۔ 4 ۔ خطا کار قوم اَورگُناہ سے لَدی ہَوئی اُمّت اَور بے دِین نسل اَور بَد کردار فرزندوں پر افسوس۔ اُنہوں نے خُداوند کو ترک کیا ۔اَور اِسرائیل کے قُدّوس کی اِہانت کی ۔ اَور پیچھے کو پھِرے ۔ 5 6 5۔تُم کیا اَور مار کھاؤگے ۔کیا خطاکو زیادہ کروگے؟ تمام سر مریض ہے اَور دِل بالکُل سُست ہے۔ 6۔ پاؤں کے تلوے سے لے کر چاندی تک اُس میں صحت نہیں ۔ بلکہ زخم اَور چوٹ اَور تازہ گھاؤ ہیں۔ وہ نہ دَبائے گئے اَور نہ باندھے گئے۔اَور نہ تیل سے نرم کئے گئے۔ 7 ۔تُمہارا ملک وِیران ہے ۔تُمہارے شہر آگ سے جل گئے ۔پر دیسی تُمہارے کھیتوں کو تُمہارے سامنے کھاتے ہیں اَور وِیرانی سدُوم کی تباہی کی مانند ہے۔ 8 ۔صیُون کی بیٹی تاکِستان میں جھونپڑی یا ککڑی کے کھیت میں چھّپریا گھِرے ہُوئے شہر کی مانند چھوڑ دی گئی ہے۔ 9 ۔اگر ربُّ الا فواج تھوڑا بَقیہّ ہمارے لئے نہ چھوڑتا ۔ تو ہم سدُوؔم کی مِثل ہوتے اَور عمُوؔرہ کی مانند ہو جاتے۔ 10 ۔اَے سدُوم کے حاکِمو ! خُداوند کا کلام سُنو۔ اَے عمُورہ کے لوگو! ہمارے خُداوند کی شریعت پر کان لگاؤ۔ 11 ۔تُمہارے ذَبیحوں کی کثرت سے مُجھے کیا فائدہ ہے ؟ خُداوند فرماتا ہے ۔میں مینڈھوں کی سوختنی قربانیوں سے اَور فربہ بچھڑوں کی چربی سے بیزار ہُوں۔ بَیلوں اَور برّوں اَور بکروں کا سُرخ خُون مُجھے خُوش نہیں کرتا ۔ 12 ۔ جب تُم میرے سامنے حاضِر ہونے کے لئے آتے ہو تو تم سے کون یہ چاہتا ہے کہ تُم میری بارگاہوں کو روندو۔ 13 ۔باطِل نَذریں پھِر میرے آگے نہ لاؤ۔بخُور میرے نزدِیک مکُرو ہے۔ نئے چاند اَور سبت کی محِفل ! میں شرارت اَور محِفل کا یکجا ہونا برداشت نہ کُروں گا۔ 14 ۔تُمہار ے نئے چاندوں اَور تُمہاری عیدوں سے میری جان کو کراہت ہے ۔وہ مُجھ پر گراں ہُوئیں اَور اُن کے سہنے سے میں تھک گیا ہُوں۔ 15 ۔جب تُم اپنے ہاتھ پھیلاؤ گے تو میں تُم سے اپنی آنکھیں پھیر لُوںگا۔ اَور جب تُم بُہت دُعائیں کروگے تو میں تُمہاری نہ سُنوں گا کیونکہ تُمہارے ہاتھ تو خُون آلُودہ ہیں ۔ 16 ۔پس نہاؤ اَور پاک ہو اَور اپنے کاموں کی شرارت میری آنکھوں کے سامنے دُور کر دو اَور بَدی کرنے سے باز آ جاؤ۔ 17 ۔ نیکو کار سیکھو ۔عدل کے طالب ہو ۔مظلُوموں کی فریاد رسی کرو۔ یِتیموں کا انِصاف کرو اَور بیوہ کے حامی ہو ۔ 18 ۔آؤ باہم دلِیل کریں۔خُداوند فرماتا ہے اَور اگرچہ تُمہارےگُناہ قِرمِزکی مانند ہوں وہ برف کی طرح سفید ہو جائیں گے ۔اَور اگرچہ وہ اَرغوان کی طرح سُرخ ہوں تو و ہ اُون کی مانند اُجلے ہو جائیں گے۔ 19 ۔اگر تُم چاہو اَور تُم سُنو۔ تو تُم زمین کی اچھّی چیزیں کھاؤ گے۔ 20 ۔پراگر تُم اِنکار کرو اَور باغی ہو ۔تو تلوار تُمہیں کھا جائے گی کیونکہ خُداوند اپنے مُنہ سے فرماتا ہے۔ 21 ۔وفادار بستی کیسی بدکار بن گئی۔ وہ عدل سے معُمور تھی اَور صداقت اُس میں بستی تھی۔ لیکن اَب اُس میں خُونی ہیں۔ 22 ۔ تیری چاندی مَیل ہو گئی اَور تیری مَے پانی میں مِلائی گئی ۔ 23 ۔تیرے رئیس سرکش اَور چوروں کے شریک ہیں ۔اُن میں سے ہر ایک رِشوت کا خواہاں ہے۔ وہ اِنعاموں کے پیچھے دوڑتے ہیں ۔وہ یِتیموں کا اِنصاف نہیں کرتے ۔اَور بیوہ کا مُقدّمہ اُن کے پاس نہیں پُہنچتا 24 ۔اِس لئے خُداوند ربُّ الا فواج اِسرائیل کا قادِر فرماتا ہے۔ میں اپنے مخالِفوں سے اپنے آپ کو آرام دُوں گا میں اپنے مُخالفوں سے پاداش اَور اپنے دُشمنوں سے اِنتقام لُوں گا۔ 25 ۔ اَور میں اپنا ہاتھ تُجھ پر بڑھاؤں گا۔اَور نوشادر سے تیری مَیل کو جَلاؤں گا اَور تیرے تمام رانگے کو الگ کُروں گا ۔ 26 ۔اَور تیرے قاضِیوں کو پہلے کی طرح بَحال کرُوں گا اَور تیرے مُشیروں کو بھی جس طرح وہ اِبتدا میں تھے ۔بعد اس کے تُو صادِق بستی اَور وفادار قصبہ کہلائے گا ۔ 27 27۔ صیُون کا عدل کے سبب سے فِدیہ دِیا جائے گا اَور اُس کے تائبوں کا صداقت کا سبب سے ۔ 28 ۔اَور گُہنگار اَور خطا کار سب اِکٹھے ہلاک کئے جائیں گے اَور جنہوں نے خُداوند کو ترک کیا وہ نا بُود کئے جائیں گے ۔ 29 ۔ اَور وہ اُن بلُوطوں کے سبب سے پریشان ہوں گے جِن سے وہ خُوش ہیں اَور اُن باغات کے سبب سے خجل ہوں گے جِن میں اُن کی خُوشنُودی ہے۔ 30 ۔ جب وہ اُس بلُوط کی مانند ہوں گے جس کے پتّے جھڑ گئے ہوں اَور اُس باغیچہ کی طرح جس میں پانی نہ ہو۔ 31 ۔اَور طاقتورسَن کی طرح اَور اُس کاکام شرارہ کی مانند ہوگا اَور وہ دونوں ساتھ جَل جائیں گے اَور کوئی نہ ہوگا جو بُجھائے ۔