باب

1 ۔ مردکی کی شوکت اَور اخسویرس بادشاہ نے براعظم اَور سمُندر کے جزیروں پر خراج لگایا۔ 2 ۔اَور اُس کی قُوّت اور طاقت کے سب کام اَور مردکی کا احوال جِسے بادشاہ نے ترقی دی تھی ۔کیا یہ شاہاؔن فارس و مادی کی توارِیخ کی کِتاب میں درج نہیں؟ 3 ۔ مع مردکی یہُودی کے ذِکر کے کہ وہ اخسویرس بادشاہ سے دُوسرے درجہ پر تھا۔ اَور سب یہُودیوں کے درمیان مُعزّز اَور اپنے بھائیوں کی ساری جماعت میں مقبُول تھا۔ اَور اپنی قوم کا خیر خواہ رہا۔ اَور اپنی ساری نسل کی سلامتی کی باتیں کرتا تھا۔