1 ۱۔ مگر یہ جان لو کہ آخیر زمانہ میں بُرے دن آئیں گے۔ 2 ۲۔ اِس لئے لوگ خود غرض، زردوست، شیخی باز، مغرور، کُفر بکنے والے، ماں باپ کے نافرمان،ناشکرے، ناپاک ہو گئے۔ 3 ۳۔ طبعی محبّت سے خالی، تنگ دل، الزام لگانے والے، ،بے ضبط ، تنُد مزاج، نیکی کے دشمن۔ 4 ۴۔ دھوکے باز، ضدی، گھمنڈی، خدا کی نسبت عیش و عشرت کو عزیز رکھنے والے ہوں گے۔ 5 ۵۔ وہ دین داری کی طبع تو رکھیں گے مگر اِس کے اثر کو قبول نہ کریں گے، ایسے لوگوں سے کنارہ کرو۔ 6 ۶۔ کیونکہ اُن میں سے کُچھ لوگ گھروں میں داخل ہوتے ہیں اور احمق عورتوں کو قابو میں کرتے ہیں۔ یہ وہ عورتیں ہیں جو کہ گناہوں میں دبی ہوئی ہیں اور مختلف خواہشوں میں پھنسی ہوئی ہیں 7 ۔۷ ۔یہ عورتیں ہمیشہ نئی چیزوں کو سیکھنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن سچائی کی پہچان تک کبھی نہیں پہنچتی ہیں۔ 8 ۸۔ جس طرح ینیس اور یمبریس، موسیٰ کے خلاف ہوئیں۔ اُسی طرح یہ جھوٹے اُستاد بھی سچائی کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں۔ یہ وہ آدمی ہیں جو اپنی عقل میں بگڑے ہوئے ہیں اور اُنہوں نے ایمان کا انکار بھی کر دیا ہے۔ 9 ۹۔ لیکن وہ اور اِس سے زیادہ نہیں بڑھیں گے کیونکہ ہر اک پراُن کی بے وقوفی ظاہر ہو گی جیسے کہ اُن آدمیوں کی بے وقوفی ظاہر ہوئی ہے۔ 10 ۱۰۔لیکن تم نے میری تعلیم ، چال چلن، ارادہ، ایمان، تحمل، محبّت ، صبر۔ 11 ۱۱۔ ایذارسانی، اور مصبیتوں میں میری پیروی کی ہے اور جو کچھ میرے ساتھ انطاکیہ ، اکنیم اور لسترہ میں بھی ہوا۔میں نے اور بھی دکھوں/ایذا رسانی کو برداشت کیا لیکن خداوندنے مجھے اُن تمام مصبیتوں سے بچایا ۔ 12 ۱۲۔ وہ تمام جو مسیح یسو ع میں راست بازی کی زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں وہ سب ستائے جائیں گے۔ 13 ۱۳۔ جب کہ بد کردار اور دھوکے باز اور بھی زیادہ بگڑ جائیں گے۔ وہ دوسروں کوبھی گمراہ کریں گے۔ وہ خود کو بھی گمراہ کر رہے ہیں۔ 14 ۱۴۔ لیکن تم نے جو سیکھا ہے اُس پر قائم رہو اور یہ جانتے ہوئے اُس کا پورے طور پر یقین کرکہ کن (خادموں/ لوگوں) سے تعلیم پائی ہے۔ 15 ۱۵۔ تم جانتے ہو کہ بچپن سے ہی تمہیں مقدس نوشتوں کے بارے میں بتا یا گیا جو تمہیں مسیح یسوع پر ایمان لانے سے نجات حاصل کرنے کے لئے دانائی بخشتے ہیں۔ 16 ۱۶۔تمام صحائف خدا کی طرف سے الہامی ہیں اور تعلیم، الزام ، اِصلاح، راست بازی میں تربیت کے ساتھ فائدہ مند ہیں۔ 17 ۱۷۔ تاکہ مردِ خدا کامل ہو اور ہر اچھے کام کے لئے تیار ہو جائے۔