باب

1 ۔داؤد کی فتوحات اَور اِس کے بعد ایسا ہُؤا کہ داؔؤد نے فِلستیوں کو مارا اَور اُنہیں مغلُوب کِیا۔ اَور فِلستیوں کے ہاتھ سے جاَتؔ اَور اُس کے قصبوں کو لے لِیا۔ 2 ۔اَور اُس نے موآبیؔوں کو مارا۔ تو موآبیؔ داؔؤد کے خادِم بنے اَور وہ خراج ادا کرنے لگے۔ 3 ۔اَور داؔؤد نے حماتؔ کی طرف صُوبؔہ کے بادشاہ ہَدَد عزِر کو مارا۔ جس وقت کہ وہ اپنی سَلطنَت دریائے فُراتؔ تک بڑھانے کے لئے گیا تھا۔ 4 ۔اَور داؔؤد نے اُس سے ایک ہزار رتھ اَور سات ہزار سَوار اَور بیس ہزار پِیادے پکڑے۔ اَور سب گاڑیوں کےگھوڑوں کو لنگڑا کِیا۔ اَور اُن میں سے اُس نے سَو رتھوں کو اپنے لئے بچائے رکھّا۔ 5 ۔اَور دَمِشؔق اَور اَرامؔی صوؔبہ کے بادشاہ ہَدَد عزِر کی مدد کو آئے۔ اَور داؔؤد نے اَرامیوؔں میں سے بائیس ہزار آدمی قتل کِئے۔ 6 ۔اَور داؔؤد نے دَمِشقؔ کے اَراؔم میں نِگہبان فوج بٹھائی۔ تو اَرامی داؔؤد کے خدمت گُزار بنے اَور وہ خراج ادا کرنے لگے۔ اَور خُداوند نے داؔؤد کی جہاں کہیں کہ وہ گیا۔ حِفاظت کی۔ 7 ۔اَور داؔؤد نے ہَدَد عزِر کے مُلازِموں کی سُونے کی ڈھالیں لے لیں۔ اَور اُنہیں یرُو شلیِؔم میں لایا۔ 8 ۔ اَور داؔؤد نے ہَدَعزِر کے شہروں طِبخت اَور کُوؔن سے بُہت سا پِیتل لِیا۔ جس سے سُلیمان نے پِیتل کا حوض (بُحیرہ کہلاتا تھا)اَور ستُون اَور پیِتل کے برتن بنائے۔ 9 ۔اَور حماتؔ کے بادشاہ توعُؔو نے سُنا۔ کہ داؔؤد نے صُوبؔہ کے بادشاہ ہَدَد عزِر کی تمام فوج کو شِکسَت دی۔ 10 ۔تو اُس نے اپنے بیٹے ہدوراؔم کو داؔؤد بادشاہ کے پاس بھیجا۔ کہ اُسے سلام کہے اَور مُبارَک باد دے۔ کہ اُس نے ہَدَد عزِر سے جنگ کر کے اُسے شِکسَت دی۔ کیونکہ ہَدَد عزِؔر تو عُؔو سے لڑائیاں کرتا تھا۔ اَور ہدوراؔم کے ساتھ سونے اَور چاندی اَور پِیتل کے برتن تھے ۔ 11 ۔اَور داؔؤد بادشاہ نے اُنہیں بھی مع اُس چاندی اَور سونےکے خُداوند کو مخصُوص کِیا جو اُس نے تمام قوموں اِدومیوؔں اَور موآبیؔوں اَور بنی عمّون اَور فِلستیوں اَور عما لیِقؔیوں سے لِیا۔ 12 ۔اَور ابیشے بِن صَرُوؔیاہ نے وادی نمک میں اِدومیؔوں میں سے اَٹھارہ ہزار کو قتل کیا۔ 13 ۔اَور اُن نے اِدوؔم میں نِگہبان فوج بٹھائی۔ سو سب اِدومی داؔؤد کے خدمت گُزار بنے۔ اَور خُداوند نے داؔؤد کی حِفاظت کی جہاں کہیں کہ وہ گیا۔ 14 ۔سو داؔؤد سارے اِسرؔائیل کا بادشاہ ہُؤا۔ اَور اپنے سب لوگوں میں عدل اَور اِنصاف کرتا تھا۔ 15 ۔اَور یوآبؔ بِن ضَرُوؔیاہ لشکر کا سردار تھا۔ اَور یہوسفط بِن اَخیلُود مُورّؔخ تھا۔ 16 ۔اَور صَدوؔق بِن اَخیطوبؔ اَور اَبیملک بِن ابیاتر کاہِن تھے۔ اَور شوشؔا کاتِب تھا۔ 17 ۔اَور بناؔیاہ بِن یہویدع کریتیوں ؔ اَور فلیتیوؔں پر تھا۔ اَور داؔؤد کے بیٹے بادشاہ کے پاس اوّل درجہ پر تھے۔